تخلیقِ پاکستان کے چشم دید گواہ، لانس نائیک (ریٹائرڈ) عمر حیات کیا کہتے ہیں؟

پیر 14 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لانس نائیک عمر حیات جن کی عمر 99 سال ہے پاکستان آرمی ایئر ڈیفنس کے معمر ترین فوجی ہیں جنہوں نے پاکستان اپنی آنکھوں سے بنتے دیکھا، لانس نائیک عمر حیات کا تعلق  پاک فوج کی طیارہ شکن، فخر قائد رجمنٹ سے رہا اور ان کو دوسری جنگِ عظیم میں شمولیت کا نمایاں اعزاز بھی حاصل ہے۔

برصغیر میں برطانوی حکومت کے دوران ان کی عسکری خدمات کے عوض انہیں برطانوی حکومت نے دی برما اسٹار، دی وار میڈل اور دی 1939-45 اسٹار میڈل سے نوازا، 1975 میں سیلاب کی وجہ سے لانس نائیک عمر حیات سے جو میڈلز کھو گئے تھے حال ہی میں برطانوی ہائی کمیشن نے پورے اعزاز کے ساتھ انہیں واپس کیے۔

لانس نائیک عمر حیات کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تخلیق ایک معجزہ ہے جس کا چشم دید گواہ ہونا بھی باعثِ اعزاز و افتخار ہے۔

پاکستان کے معرض وجود میں آنے کے بعد کے حالات بیان کرتے ہوئے لانس نائیک ریٹائرڈ عمر حیات کا کہنا تھا کہ جنگ عظیم دوئم کے بعد ہماری یونٹ (فخرِ قائد) کراچی آ گئی، ہندو اور سکھ ڈرائیور گاڑیوں کو جنگل میں لے جا کر روک دیتے اور وہاں ہندو بلوائی مسلمان مسافروں کا قتلِ عام کر دیتے۔

انہوں نے کہاکہ ہندو بلوائیوں کے پاس بندوقیں نہیں تھیں، برچھیاں، کلہاڑیاں اور تلواریں ہوتی تھیں۔ جب پاکستان کے معرض وجود میں آنے کے بعد لاکھوں مسلمانوں نے اپنی جانوں کی قربانیاں دی۔

ملک کے جوانوں کو پیغام دیتے ہوئے لانس نائیک عمر حیات کا کہنا تھا کہ ملک کے لیے قربانی کا جذبہ ابھی بھی مجھ میں موجود ہے، لہذا جوانوں کو بھی ملک کے لیےقربانی سےدریغ نہیں کرنا چاہیے۔ پاکستان اللّٰہ کی نعمت ہے، پاکستان کے رکھوالوں کی قدر ہم سب پر فرض ہے۔

99 برس میں بھی لانس نائیک عمر حیات کی ہمت اور جذبہ ، پوری قوم کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خلائی ٹوائلٹ صاف کرنے والی خاتون نے مریخ مشن کی قیادت سنبھال لی، اس مقام تک رسائی کیسے ہوئی؟

پاکستان کے حصے کے پانی کی دستیابی کے لیے ضروری اقدامات سے گریز نہیں کیا جائےگا، پاک فوج نے واضح کردیا

کیا ریکھا نے واقعی حسن جہانگیر کو محبت نامہ لکھا تھا؟ پاکستان کے لیجنڈری پاپ سنگر نے دلچسپ جواب دے دیا

عامر خان اور گوری سپراٹ کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

حماس کی جانب سے ایمرجنسی کمیٹی کی تحلیل، غزہ بورڈ آف پیس کا ردعمل سامنے آگیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے، جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے، بلاول بھٹو زرداری

لاہور کا مٹکا سوڈا، یہ کیسا مشروب ہے؟

اسٹاک مارکیٹ میں نوجوان سرمایہ کاروں کی دلچسپی، نئے اکاؤنٹس کھلنے کی شرح میں 50 فیصد اضافہ

کالم / تجزیہ

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت