پی آئی اے: جیٹ فیول کی خریداری میں 22 ارب روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

منگل 15 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی جانب سے جیٹ فیول کی خریداری میں 22 ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے نے جیٹ فیول کی خریداری میں پیپرا رولز کی خلاف ورزی کی اور 22 اعشاریہ 8 ارب روپے کی بے ضابطگی سامنے آئی ہے۔

آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کی پروازوں میں تاخیر کے سبب 19 ارب روپے کا نقصان ہوا جب کہ پروازوں منسوخی سے 5 ارب روپے کا نقصان قومی خزانے کو اٹھانا پڑا ہے۔

2020 کے مقابلے میں 2021 میں پی آئی اے کی آمدن میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2021-22 میں پی آئی اے کی آمدن 9 فیصد کمی ہوئی جبکہ مجموعی نقصان 50 ارب سے تجاوز کر گئے۔ گزشتہ مالی سال میں پی آئی اے کا مجموعی نقصان 34 ارب روپے تھا۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کے جہاز گراؤنڈ ہونے کی وجہ سے 38 ارب سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp