لاہور کے علاقے وحدت کالونی میں خواجہ سرا نے رکشہ ڈرائیور پر تشدد کیا ہے جس کے باعث وہ جان کی بازی ہار گیا ہے۔
تشدد کے باعث جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت غلام شبیر کے نام سے ہوئی ہے۔
ایس ایچ او اقبال ٹاؤن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خواجہ سرا کو گرفتار کر لیا۔
مقتول رکشہ ڈرائیور نے خواجہ سرا کو خواتین سواروں سے پیسے مانگنے سے منع کیا تھا۔
واقعہ کے خلاف رکشہ ڈرائیوروں نے وحدت کالونی مرکزی روڈ پر اپنے ساتھی کی موت کے خلاف احتجاج کیا، پولیس نے مذاکرات کے بعد سڑک ٹریفک کے لیے بحال کروا دی۔