نوازشریف الیکشن میں تاخیر نہیں بلکہ اسی سال الیکشن کے خواہاں ہیں، سینیٹر عرفان صدیقی

جمعرات 17 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نواز شریف ستمبر کے تیسرے ہفتے میں وطن واپس آکر انتخابی مہم چلائیں گے اور پارٹی بیانیہ بھی تشکیل دیں گے۔

جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹرعرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ نوازشریف الیکشن میں تاخیر کے خواہاں نہیں اور سمجھتے ہیں کہ الیکشن اسی سال ہوجائیں گے۔

’پاکستان تحریک انصاف جاتے جاتے جو بوجھ ن لیگ پر ڈال گئی ہے اور ہم نے وہ بوجھ پی ٹی آئی کو گھر بھیجتے بھیجتے رضاکارانہ طور پر اپنے کاندھوں پر اٹھا لیا ہے، آئندہ الیکشن میں ہمیں اس بوجھ کا سامنا ہو گا۔‘

نواز شریف کی وطن واپسی کی ایک تاریخ دینے سے متعلق سوال پر عرفان صدیقی نے کہا کہ میں تاریخ دینے کا عادی نہیں ہوں، نواز شریف سے روز بات ہوتی ہے تاہم گفتگو محفوظ نہ ہونے کے باعث واپسی کی مخصوص تاریخ پر گفتگو نہیں کرتے۔

’۔۔۔ لیکن صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے میں یہ قیاس کر رہا ہوں کہ نواز شریف ستمبر کے تیسرے یا چوتھے ہفتے تک پاکستان آ جائیں گے۔‘

لیگی سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا کہ جس طرح افطاری کا وقت قریب آتا ہے تو عجلت درپیش ہوجاتی ہے اور بھولے کام یاد آجاتے ہیں، اسی طرح حکومت جانے لگتی ہے تو اسے بہت سے بھولے کام یاد آجاتے ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت نے بھی جاتے ہوئے چند منٹوں میں 40 سے زائد بلوں کی منظوری دی تھی۔

’میں نے ایوان میں بھی کہا تھا کہ بل میں برق رفتاری اچھی نہیں ہے، جلدی زیادہ بل آتے ہیں تو ان کے مسودے پر غور نہیں ہوتا، جو بل آئے ان کی ضرورت تھی، یہ (ن) لیگ کے بل نہیں تھے پی ڈی ایم کے بل تھے۔‘

عرفان صدیقی نے کہا کہ جس ارکان نے ایوان میں بلوں کی مخالفت کی ہے، ان لوگوں نے بل کی تیاریوں کے اجلاسوں میں شرکت کی اور بل پر دستخط کیے۔ ’میرا بل 14 ماہ سے گم ہے، یہ بل میری پراپرٹی تھی، اس حوالےسے 10 اگست کو اسپیکر کو خط لکھا لیکن ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا۔‘

عرفان صدیقی نے کہا کہ زائد تعداد میں بلوں کی منظوری کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن موجود نہ تھی، اگر استعفیٰ نہ دیے جاتے تو دو ووٹوں کی اکثریت والی حکومت اتنے بل منظور نہ کر سکتی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟