لیول پلیئنگ فیلڈ یہ ہے کہ نواز شریف کی تاحیات نااہلی ختم کی جائے، شاہد خاقان عباسی

بدھ 16 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم پاکستان و سینیئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنا علاج مکمل ہونے کے بعد وطن واپس آ جائیں گے، لیول پلیئنگ فیلڈ یہی ہے کہ قائد ن لیگ کی تاحیات نااہلی ختم کی جائے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ انتخابات فروری یا مارچ میں ہو جائیں گے مگر سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ آئندہ انتخابات کو با مقصد بنایا جائے تاکہ ملک کے مسائل حل ہو سکیں۔

انہوں نے کہاکہ 16 ماہ کی اتحادی حکومت سے مطمئن نہیں ہوں، ہر حکومت کو عجلت میں بل پاس کرنے کی جلدی ہوتی ہے۔ جب تک نیب کو ختم نہیں کیا جاتا کوئی بھی حکومت نہیں چل سکتی۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ روپے کی قدر میں کمی ہے، جب بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو بنیادی ضرورت کی اشیا مہنگی ہو جاتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بی این پی مینگل کے سربراہ اخترمینگل کے بہت سے تحفظات ہیں ان کی رائے کا احترام کیا جانا چاہیے، نگراں وزیراعظم کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ بی اے پی حکومت کی اتحادی تھی، اس لیے انوارالحق کاکڑ کا نام شہباز شریف نے ہی دیا ہو گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ نواز شریف کی وطن واپسی کی حتمی تاریخ جاوید لطیف ہی بتا سکتے ہیں۔ خواجہ آصف نے زیرو رسک کی جو بات کی ہے یہ ان کی اپنی رائے ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت الگ نہیں کر سکتی، فرزانہ یعقوب

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!