کنکورڈیا میں ریسکیو آپریشن: پاک فوج نے 5 غیر ملکی کوہ پیماؤں کو بچالیا

جمعہ 18 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ روز دو غیرملکی کوہ پیماؤں کی ٹیم کنکورڈیا اور شگر کے مقام پر بری طرح پھنس گئی تھی۔ ایک مقامی گائیڈ کے ہمراہ پولینڈ کے کوہ پیما جبکہ 4 برطانوی کوہ پیماؤں کی ٹیم کی جانب سے ایس او ایس کال موصول ہونے کے بعد پاک فوج نے بروقت آپریشن کرتے ہوئے بیشتر غیر ملکی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرلیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 4 برطانوی کوہ پیماؤں کو برف پوش پہاڑی سلسلہ کنکورڈیا سے جبکہ پولینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک کوہ پیما کو ان کے مقامی گائیڈ سمیت تقریباً 15 ہزار فیٹ کی بلندی پر شگر کے مقام سے ریسکیو کیا گیا ہے۔

 

بحفاظت اسکردو پہنچنے والے غیرملکی کوہ پیماؤں میں جارج ہرسٹ، ڈیوڈ کوپ، اسٹیفن ریان اور مسٹر ڈیرن کوربی کا تعلق برطانیہ جب کہ ایڈم کا تعلق پولینڈ سے ہے، جو مقامی گائیڈ محمد اقبال کے ہمراہ تھے۔

اطلاع ملنے پر پاک فوج کی طرف سے  فوری کاروائی عمل میں لاتے ہوئے پاکستان آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر وں کے ذریعے ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا اور تمام کوہ پیماؤں کو  شدید زخمی حالت میں ریسکیو کرلیا گیا۔ بیشتر کوہ پیماؤں کو سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا تھا۔

ریسکیو آپریشن میں پاک فوج کے جوانوں نے بروقت طبی امداد پہنچاتے ہوئے کوہ پیماؤں کو بچا کر ایک نئی مثال قائم کی ہے، جس پر غیر ملکی کوہ پیما پاک فوج کے مشکور اور انکی کاوشوں کے معترف ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

کینسر علاج میں اہم پیشرفت، 58 سالہ خاتون کو جدید مدافعتی تھراپی دی گئی

عبدالعلیم خان نے ہر صوبے کو 3 حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز دے دی

کیا ٹام ہالینڈ ہمیشہ کے لیے اسپائیڈر مین کو الوداع کہنے والے ہیں؟

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘