تحریک انصاف کے قائدین غیر ملکی سفیروں کی حمایت حاصل کرنے میں کیوں ناکام رہے؟

ہفتہ 19 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تحریک انصاف کے قائدین کی مختلف غیر ملکی سفیروں سے ملاقات لاحاصل رہی۔ وی نیوز کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس ملاقات میں تحریک انصاف جس بڑی پیش رفت کی توقع کر رہی تھی وہ نہ مل سکی۔

شاہ محمود قریشی نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق غیرملکی سفیروں کو آگاہ کیا اورعمران خان کی گرفتاری پر اپنے خدشات سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق متعدد غیرملکی سفیروں نے عمران خان کی گرفتاری کو پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دیا ہے۔

ترجمان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ آسٹریلوی ہائی کمشنر کی دعوت پر غیر ملکی سفراء سے ملاقات کی۔

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن نے کہا ہے کہ غیر ملکی سفیروں سے ملاقات آسٹریلوی ہائی کمشنر کی جانب سے ناشتے کی دعوت پر ہوئی تھی۔ انہوں نے وی نیوز سے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی غیر ملکی سفیروں سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ’آسٹریلوی ہائی کمشنر نے ناشتے کی دعوت دی تھی جس میں تحریک انصاف کی جانب سے شاہ محمود قریشی، سینیٹر علی ظفر اور میں نے شرکت کی‘۔

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق ’ڈیڑھ گھنٹے طویل ملاقات میں پاکستان کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا اس ملاقات میں عمران خان کی گرفتاری اور رہائی سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا تو انہوں نے کہا ’عمران خان کی گرفتاری اور رہائی کا معاملہ پاکستان کی بدلتی صورتحال کا حصہ ہے۔‘

آسٹریلوی ہائی کمشنر کی گھر پر ہونے والی اس ملاقات میں میزبان کے علاوہ برطانوی ہائی کمشنر، امریکی سفیر، یورپی یونین، کینیڈین، جاپان اور ناروے کے سفیر بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مغربی امریکا میں شدید برفانی طوفان کی پیش گوئی، نظام زندگی بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ

معرکۂ حق میں کامیابی، پاکستان عالمی سطح پر امن کا علمبردار بن کر ابھرا، عطا اللہ تارڑ

خراب کولیسٹرول میں 50 فیصد تک کمی: سائنسدانوں نے نیا طریقہ علاج ڈھونڈ لیا

ٹرمپ کی تقریب میں فائرنگ سے قبل پولیس کے تربیت یافتہ کتے نے حملہ آور کی نشاندہی کی تھی، رپورٹ

پی ایس ایل 11: محمد علی پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

ویڈیو

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری