ہر ضلع کا دورہ کرکے عوامی مسائل سے آگاہی حاصل کرونگا، نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان

اتوار 20 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کا کہنا ہے کہ بطور نگراں وزیر اعلٰی اختیار کم ہیں لیکن پھر بھی ہر ضلع کا دورہ کرکے مسائل سے آگاہی حاصل کروں گا اور ان مسائل کے حل کے لیے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے بات کروں گا۔

نگراں وزیراعلٰی بلوچستان میرعلی مردان خان ڈومکی اپنے سرکاری دورے پر سبی پہنچ گئے، جہاں ان کو پولیس کے چاق و چوبند دستہ نے گارڈ آف آنرپیش کیا۔

نگراں وزیراعلٰی کا سرکٹ ہاؤس پہنچنے پر پرجوش اوروالہانہ استقبال کیا گیا، اور ان کے اعزاز میں سرکٹ ہاؤس میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں عمائدین اور شہریوں کی بڑی تعداد  شریک ہوئی۔

نگراں وزیراعلٰی کی جانب سے شرکاء کو کھل کر اپنے خیالات کے اظہار کی دعوت دی گئی، مقررین نے کہاکہ امید ہے نگراں وزیر اعلٰی اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوامی خدمت کا عمل جاری رکھیں گے۔ مقررین کی جانب سے نگراں وزیراعلٰی کو بجلی سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا گیا۔

نگراں وزیر اعلٰی علی مردان خان ڈومکی نے کہاکہ میرے دورہ کا مقصد اپنے علاقے کے عوام سے براہ راست رابطہ ہے، عوام کو سفر کی مشکلات سے بچانے کے لیے خود حاضر ہوا ہوں۔

’ہر ضلع کا دورہ کرکے عوامی مسائل سے آگاہی حا صل کرونگا۔‘

انہوں نے کہاکہ نگراں وزیراعظم سے ملاقات میں انہیں بلوچستان کے دورے کی دعوت دی ہے، ان کو بلوچستان کے مسائل سے آگاہ کرینگے۔

انہوں نے کہاکہ اولین ترجیح یہی ہے کہ امن کا قیام اور صاف و شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد کرایا جائے، الیکشن کمیشن کی گائیڈ لائن کے مطابق فرائض سرانجام دوں گا۔

ان کا کہنا تھاکہ میرا یہ دورہ سیاسی نہیں ہے اور نہ ہی بحثیت نگران وزیراعلیٰ سیاست کرنے کا کوئی ارادہ ہے۔ وزیراعلْی ہاؤس کے دروازے بلوچستان کے عوام کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔

وزیراعلٰی نے صوبے کے تمام اسٹنٹ کمشنروں کو ہر پندرہ دن میں اپنی تحصیل میں کھلی کچہری لگانے کی ہدایت کر دی، تمام ڈپٹی کمشنر کھلی کچہریوں کی پیش رفت سے وزیراعلٰی کے دفتر کو آگاہ کرینگے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ