علی مردان ڈومکی کا پہلا اقدام: قیدیوں کی سزا میں 2 ماہ کی رعایت کا اعلان

جمعہ 18 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی صوبے کی جیلوں کے  قیدیوں کی سزا میں 2 ماہ کی رعایت کا اعلان کر دیا۔

نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے ذمہ داریاں سنبھالتے ہی پہلے اقدام کے طور پر صوبہ بلوچستان کی جیلوں کے  قیدیوں کی سزا میں 2 ماہ کی رعایت کا اعلان کیا ہے۔

قیدیوں کی سزا میں اس رعایت کا اطلاق دہشت گردی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث مجرموں پر نہیں ہو گا۔

حلف برداری

قبل ازیں علی مردان ڈومکی نے نگراں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے نگراں وزیراعلیٰ سے حلف لیا۔

گورنر ہاؤس میں جمعے کو منعقد ہونے تقریب میں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی اور سابق وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے بھی شرکت کی۔

میر علی مردان ڈومکی صوبے کے 7 ویں نگران وزیر اعلیٰ

میر علی مردان ڈومکی صوبے کے 7 ویں نگران وزیر اعلیٰ تعینات ہوئے ہیں۔

اس موقع پر نگران وزیر اعلیٰ علی مردان ڈومکی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ صوبے کی عوام کے لیے ہر ممکن کام کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ نگراں کابینہ کا اعلان 2 سے تین 3 میں کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم