الیکٹرک کمپنیوں کو صوبوں کے حوالے کرنے کا فیصلہ، سمری تیار کر لی گئی

پیر 21 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگران وفاقی حکومت نے بجلی کی فروخت، تقسیم اور ٹیرف کا موجودہ نظام ختم کرنے اور تقسیم کار کمپنیوں کی ملکیت متعلقہ صوبوں کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے بجلی کی فروخت و تقسیم کے نئے طریقہ کار کی سمری وفاقی کابینہ کو بھیجنے کا حکم دے دیا ہے جس میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو صوبوں کی ملکیت میں دینے کا حکم دیا گیا ہے۔

سمری کے مطابق ملک بھر میں بجلی کے یکساں ٹیرف کو ختم کرنے اور صوبے میں بجلی کے ریٹ اور سبسڈی کی ذمہ داری صوبوں کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سمری کے مطابق حیدر آباد اور سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی سندھ کی ملکیت میں جبکہ کوئٹہ الیکٹرک کمپنی بلوچستان کی ملکیت میں جب کہ لاہور، گوجرنوالہ، فیصل آباد اور ملتان الیکٹرک سپلائی کی ملکیت پنجاب کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سمری کے مطابق اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی پنجاب اور وفاق کی مشترکہ ملکیت ہو گی جب کہ پشاور اور قبائلی ائیریا الیکٹرک سپلائی کمپنی خیبر پختونخوا (کے پی کے ) کی ملکیت میں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سمری میں مزید کہا گیا ہے کہ بجلی چوری اور عدم وصولیوں کے باعث قومی خزانہ بوجھ اٹھانے کے قابل نہیں رہا ہے، اس لیے بجلی کی تقسیم و فروخت کے طریقہ کار کو تبدیل کرتے ہوئے مالکانہ اختیارات صوبوں کو منتقل کیے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ان کو فوری گرفتار کیا جائے‘، ٹک ٹاک کے جنون میں گاڑی دریائے کنہار میں جاگری

ون کانسٹیٹیوشن ایونیو معاملہ: وزیراعظم نے ہائی لیول جے آئی ٹی تشکیل دے دی، 60 روز میں رپورٹ طلب

ناران: ٹک ٹاک ویڈیو کے لیے سیاح نے گاڑی دریا میں اتار دی، ریفٹنگ والوں نے جان پر کھیل کر 4 افراد کو بچا لیا

الیکشن کمیشن نے قائم مقام صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی

کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو بیرونی سرپرستی حاصل رہی، مقصد پاکستان کے مؤقف کو نقصان پہنچانا تھا، انٹیلی جنس رپورٹ

ویڈیو

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

مودی کی آبی جارحیت پر پاکستان کا ایک بار پھر سخت ردعمل

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں