پاکستان نے 1992 کا ورلڈ کپ 2006 میں جیتا یا 1996 میں ؟

بدھ 15 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے 1992 کا ورلڈ کپ کس سال جیتا تھا؟ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کے سوال پر مارننگ شو کی معروف میزبان ندا یاسر نے پریشان ہو کر دلچسپ جواب  دیا۔

ندا یاسر کے ساتھ مارننگ شو میں میزبان کے ساتھ اداکارہ شائستہ لودھی  بھی شریک تھیں۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اردو فلیکس کے اکائونٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختیار نے میزبان ندا یاسر سے سوال کیا کہ پاکستان نے 1992ء کا ورلڈ کپ کس سال جیتا۔

سوال کے جواب پر ندا یاسر پہلے پریشان ہوئیں اور شائستہ لودھی کو دیکھتے ہوئے جواب دیا ’2006 میں جیتا تھا؟‘ شائستہ نے نفی میں سر ہلایا اور پھر ندا یاسر نے دوبارہ جواب دیا ’1996 میں جیتا تھا؟‘

ندا یاسر نے شائستہ لودھی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’ایک منٹ میں اپنی ذہین دوست سے پوچھتی ہوں‘ جس پرشائستہ نے جواب دیا ’1992 میں جیتا تھا‘۔

 ندا یاسر نے شعیب اختر کو دوبارہ سوال کرنے کا کہا تو شعیب اختر نے سوال تبدیل کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی کا 2009ء کا ورلڈ کپ کب جیتا تھا؟‘ جس پر ندا یاسر نے فوراً جواب دیا ’1992ء میں جیتا تھا۔

 شائستہ لودھی نے ندا یاسر سے کہا کہ ’غور سے سوال تو سن لو‘۔

یاد رہے کہ 2021 میں مارننگ شو میزبان ندا یاسر کی تقریباً 5 سال پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ ’فارمولا ریسنگ کار‘ اور انگریزی کے لفظ ’فارمولا‘ میں فرق کو سمجھ نہیں پارہیں۔

میزبان کی پرانی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ٹوئٹر پر ’ندا یاسر‘ کے نام کا ٹرینڈ ٹاپ فہرست میں بھی شامل ہوا اور لوگوں نے ان پر خوب تنقید کی۔

جہاں لوگوں نے ندا یاسر پر تنقید کی، ساتھ ہی وہیں ان کا مذاق بھی اڑایا گیا اور چینل انتظامیہ سے مطالبہ بھی کیا گیا کہ میزبان کو ہٹایا جائے۔

صارفین کا ردعمل

ندا یاسر کی ویڈیو اب ایک بار پھر سو شل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر ٹوئٹر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

کرکٹ انسیکٹ ٹوئٹر پیچ کی جانب سے لکھا گیا کہ ’کار فارمولا کے بعد ندا یاسر کا کرکٹ فارمولا آگیا، وہ ہمیں کبھی مایوس نہیں کرتیں‘۔


ٹوئٹر صارف فیضان نے لکھا کہ ’ثابت ہوگیا کہ کامن سینس کامن نہیں ہے‘۔


مہوش نے لکھا کہ ’نقل کے لیے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے‘۔


رائے ثاقب کھرل نے ٹوئٹ میں کہا کہ ’اسی لیے دنیا کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی ضرورت ہے‘ ۔


ایک صارف نے لکھا کہ ’آر آئی پی کامن سینس‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت، سعودی کمپنیاں متعدد بڑے منصوبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے تیار

پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم 200ملین ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

بھارت اسرائیل کی ایک اور سازش بے نقاب، پاکستان کے خلاف ’را‘ اور ’موساد‘ کا پیرس میں خفیہ اجلاس، بی ایل اے کی پشت پناہی کا انکشاف

وی نیوز سے وابستہ سینیئر صحافی عبید اللہ عابد کے جواں سال بیٹے ’انس عبید‘ انتقال کر گئے

بھارتی فوج کی 11 مقامات پر لوگوں کو بنگلہ دیش دھکیلنے کی مبینہ کوششیں ناکام، 28 افراد محصور

ویڈیو

جی بی الیکشن میں پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر، سہیل آفریدی کی اہم شخصیت سے ملاقات میں کیا طے پایا؟

بھارت کے متنازع آبی منصوبے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قرار، خطے میں امن کے لیے سفارتکاری جاری، ترجمان دفتر خارجہ

صدر ٹرمپ کو دھچکا،امریکی ایوانِ نمائندگان نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرارداد منظور کر لی

کالم / تجزیہ

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے