کورونا وائرس کی نئی قسم: عالمی ادارہ صحت نے خبردار کردیا

منگل 22 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی ادارہ صحت نے حالیہ دنوں میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسوں کے پیش نظر حکومتوں سے ٹیسٹس کی تعداد میں اضافہ کرنے پر زور دیا ہے۔

ترجمان عالمی ادارہ صحت مارگریٹ ہیرس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حالیہ چند ہفتوں سے کوویڈ۔ 19 کے نئے ویریئنٹ کے کیسوں میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے لیکن اچھی خبر یہ ہے کہ کیسوں میں اضافے کے تناسب سے اموات کی تعداد میں اضافہ نہیں ہوا۔

مارگریٹ ہیرس کا کہنا ہے کہ ابھی اسپتال نازک حالت کے مریضوں سے بھرے دکھائی نہیں دے رہے لیکن کیسوں کی تعداد میں اضافہ باعث تشویش ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایریس ویریئنٹس کیسوں میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں اور عالمی ادارے نے وائرس کی ان 2 نئی اقسام پر اپنی توجہ مرکوز کی ہوئے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ممالک ان ویریئنٹس کو بھی سنجیدگی سے لیں اور ان کی شدت کے بارے میں عالمی ادارے کو آگاہ کریں۔

مارگریٹ ہیرس نے کورونا کے مریضوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ عوامی اجتماع کے مقامات سے دور رہیں۔

نئے ویریئنٹوں سے بچاؤ کے لیے موجودہ ویکسینز کے غیر مؤثر ہونے کے دعووں کے بارے میں مارگریٹ ہیرس نے کہا کہ فی الحال اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت کی معلومات ناکافی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جرمن چانسلر کی ایران جنگ پر تنقید کے بعد امریکا کا جرمنی سے 5 ہزار فوجیوں کے انخلا کا اعلان

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

صدرِ مملکت آصف علی زرداری چین کا 5 روزہ سرکاری دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

حالات کی ماری خواتین کو پرائے دیس ’جہنم‘ میں دھکیلنے، بلیک میل کرنے والا گروہ بے نقاب

ویڈیو

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

پی ایس ایل: اسٹیڈیمز آباد ہونے پر رونقیں دوبالا، شائقین پرجوش

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری