مانسہرہ: مسافر وین کھائی میں گر گئی، 2 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق

ہفتہ 26 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مانسہرہ ایکسپریس وے پرہاتھی میرا کے مقام پر مسافر وین بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری، حادثے میں 2 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 5 افراد زخمی ہیں۔

ریسکیو کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی وین بٹگرام سے مانسہرہ آرہی تھی کہ بے قابو ہو کر کھائی میں گر گئی، جس کے باعث 6 افراد جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں، جہاں انہوں نے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر لیا ہے۔ زخمیوں کو سول اسپتال مانسہرہ پہنچایا جا رہا ہے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق حادثہ گاڑی کا ٹائر نکنے کی وجہ سے پیش آیا، جس کے بعد گاڑی بے قابو ہوئی اور پل سے نیچے جا گری۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیول چیف سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کی ملاقات، تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ

پاکستان، سری لنکا اور بنگلادیش ویمنز انڈر 19 سہ فریقی سیریز کا شیڈول جاری

اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

ریاست مخالف بیانیہ چلانے پر کارروائی، بلوچستان کے 95 یونیورسٹی اساتذہ سمیت 100 سرکاری ملازمین برطرف

آسان ٹیکس اسکیم: ایف بی آر افسران اور تاجر نمائندوں کا مل کر دکانداروں کی رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ

ویڈیو

ریاست مخالف بیانیہ چلانے پر کارروائی، بلوچستان کے 95 یونیورسٹی اساتذہ سمیت 100 سرکاری ملازمین برطرف

علی امین گنڈاپور اور سہیل آفریدی کی لڑائی، وفاقی آئینی عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا

کھیل میں سیاست کی گنجائش نہیں، بھارتی ٹیم کا رویہ ناقابل قبول ہے، پاکستانی شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘