کراچی میں بینکوں کے باہر ڈکیتیاں کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 4 رکنی گینگ گرفتار

اتوار 27 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (ایس آئی یو)/ سی آئی اے نے کراچی میں  بینکوں کے باہر بڑھتی ہوئی ڈکیتیوں  کی روک تھام کے لیے وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔

ایس آئی یو نے خفیہ اطلاع پر شارع نور جہاں نزد سخی حسن قبرستان، قلندریہ چوک سے 4 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا۔

گرفتار گینگ کے ارکان بینکوں سے کیش لیکر نکلنے والے لوگوں سے اسلحہ کے زور پر ڈکیتیاں کرتے تھے۔

گرفتار ڈکیت گینگ ارکان میں عبد الصمد ولد رحمت اللہ ، عادل ولد خالد ، محمد سکندر ولد مائیکل ڈین ، اورمیر کامران صمدانی ولد میر غلام صمدانی شامل۔

متعلقہ حکام کے مطابق گرفتار ملزمان سے 4 عدد پسٹلز 30 بور معہ راؤنڈز برآمد ہوئے ہیں۔

ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے ضلع سینٹرل، ایسٹ، سٹی اور ساؤتھ میں گلبرگ، فیروز آباد، گارڈن، ڈفینس اور دیگر علاقوں میں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

طریقہ واردات:

ملزمان کا ایک ساتھی بینکوں کے اندر سے بڑی رقم لیکر نکلنے والے لوگوں کی نشاندہی باہر آس پاس موجود اپنے ساتھیوں کو کرتا تھا جو مذکورہ شخص کو مناسب مقام پر اسلحہ کے زور پر لوٹتے تھے۔

انکشافات:

3 سے 4 ماہ قبل ملزمان نے HBL گلبرگ سے نکلنے والے موٹر سائیکل سوار شخص سے عائشہ منزل کے قریب سے 20 لاکھ روپے چھینے۔

2 سے 3 ماہ قبل فیروز آباد کے علاقے سے بینک الحبیب سے نکلنے والے کلٹس کار میں سوار شخص سے 3 لاکھ روپے چھینے۔

علاوہ گرفتار ملزمان نے ڈیفینس میں ایک شخص سے 2 لاکھ روپے اور گارڈن سے HBL سے نکلنے والے شخص سے ڈیڑھ لاکھ روپے لوٹنے کی رواں سال کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ جبکہ ملزمان نے ماضی میں بھی اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں کا انکشافات کیا ہے۔

ناجائز اسلحہ کی برآمدگی پر ملزمان کے خلاف تھانہ ایس آئی یو میں سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

 ملزمان کی گرفتاری، برآمدگی و انکشافات کے متعلق تھانہ جات کو اطلاع دی جاری ہے۔

حکام کے مطابق ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات کی توقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp