مالاکنڈ: 2 یتیم بھائیوں کا چائلڈ لیبر سے اسکول تک کا سفر

پیر 28 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مالاکنڈ میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے تعلیم کے فروغ کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں اعلٰی حکام کے خصوصی احکامات پر مالاکنڈ میں 2 یتیم بھائیوں کو اکیڈمی میں داخل کردیا گیا تاکہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔

دونوں یتیم بھائی شیر خان اور اکبر علی پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کے توسط سے چلنے والے کفالت یتیم خانہ سوات میں گذشتہ 7 سال سے رہائش پذیر تھے، دونوں بھائیوں کو ہنرمند بنانے کے لیے ان کے چچا نے کفالت یتیم خانہ سے نکال کر اپنی دکان میں ویلڈنگ کے کام پر لگا دیا تھا۔

پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ نے دونوں یتیم بھائیوں کو فوری طور پر اکیڈمی میں داخلہ کروانے کے ساتھ ساتھ اسکول بیگ، کاپیاں، کتابیں اور فیس کے اخراجات بھی فراہم کیے۔

یتیم بچوں نے اکیڈمی میں داخلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اب تعلیم حاصل کریں گے تاکہ وہ چائلڈ لیبر سے بچ سکیں۔

مقامی لوگوں نے بھی یتیم بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کی کاوشوں کو بے حد سراہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آبی تنازع: بنگلہ دیش کا مسئلے کے حل کے لیے تمام ممکنہ آپشنز استعمال کرنے کا اعلان

اسلام قبول کرنے والی لڑکی کو دارالامان بھیجنے کا حکم، آئینی عدالت میں اہم ریمارکس

بہاولپور پلازہ تنازع کیس: وکیل کی فیس واپسی اور ’ڈن بیسز ریلیف‘ پر اہم عدالتی فیصلہ

پشاور: امریکی قونصل خانہ کی بندش، اب سفارتی امور کہاں انجام دیے جائیں گے؟

27ویں آئینی ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ: سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت ہم پلہ قرار

ویڈیو

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی