تھانہ وارث خان میں خاتون کو لوٹنے کا واقعہ، رہزنوں کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل

منگل 29 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی پولیس نے تھانہ وارث خان کی حدود میں اکیلی خاتون کو لوٹنے اور تشدد کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے راہزنوں کو گرفتار کرنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

راولپنڈی پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر ) پر خاتون کی وائرل ہونے والی ویڈیو کے ساتھ ٹوئیٹ کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ’راولپنڈی کےعلاقہ وارث خان میں پیش آنےوالےاس واقعہ پر سینیئر افسران کی سربراہی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

ٹوئیٹ میں کہا گیا ہے کہ خصوصی ٹیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے فوری طور پرملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔ ان شا اللہ جلد ملزمان کوگرفتارکرکےقرار واقعی سزادلوائی جائےگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر معروف اینکر پرسن حامد میر نے بھی واقعے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پولیس کو لکھا کہ ’ آئی جی پنجاب صاحب! آپ کہاں ہیں؟ راولپنڈی کے علاقے وارث خان میں ایک اکیلی خاتون سے اسلحہ دکھا کر نقدی اور زیورات چھیننے والوں کو کب گرفتار کیا جائے گا؟

واضح رہے کہ پیر کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں  راولپنڈی میں تھانہ وارث خان کے علاقے محلہ حکمداد میں ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو خاتون سے پرس اور موبائل فون چھین کر فرار ہو تے ہوئے دکھائے گئے ۔ خاتون کے مطابق پرس میں نقدی، موبائل فون موجود تھا، جب کہ راہزن خاتون کے ہاتھوں سے طلائی انگوٹھیاں بھی اتار کر بھاگ گئے۔

ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران خاتون کو زد و کوب اور ہراساں کرنے کے ساتھ ساتھ تشدد کا نشانہ بھی بنایا، فرار ہونے سے قبل ڈاکوؤں نے خاتون کو گلی میں گرا دیا اور موٹر سائیکل پر اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’آپریشن کردیا، پھر کہا خاتون حاملہ ہی نہیں تھیں‘، کراچی کے اسپتال میں بچے کے غائب ہونے کا عجیب واقعہ

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، اہم ہدایت نامہ جاری

لداخ میں احتجاج روکنے کے لیے بھارت کی بڑی فوجی پیش قدمی، پیرا ملٹری فورسز کی 12 کمپنیاں تعینات

ملائیشیا میں روہنگیا پناہ گزینوں کے خلاف نفرت کی نئی لہر، بچوں کے اسکول بھی زد میں

27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست، سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے وصول کرنے سے انکار کردیا

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ