گوجرانوالہ میں ڈکیتی کے دوران خواتین سے زیادتی کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

جمعہ 3 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں ڈکیتی کی مختلف کارروائیوں کے دوران خواتین سے زیادتی کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی جانب سے اس واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو حکم جاری کیا گیا کہ فوری طور پر اس واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

گرفتار ملزمان میں عامر، ذیشان شانی اور ساجد شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق عامر اور ذیشان شانی سگے بھائی ہیں۔ ملزمان بھائیوں کا تعلق منڈی بہاؤالدین جبکہ تیسرے ملزم ساجد کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے ڈکیتی کی 4 وارداتوں میں خواتین سے زیادتی کی تھی۔

گرفتاری پر نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بیان جاری کیا کہ ملزمان قرار واقعی سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔ متاثرہ خواتین کو انصاف دلانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

ڈکیتی اور زیادتی کے واقعات

گوجرانوالہ پولیس کے مطابق گزشتہ چند دنوں میں ڈکیتی کی 4 وارداتوں کے دوران خواتین سے زیادتی بھی کی گئی۔ 22 فروری کو ہونے والی اس واردات میں متاثرہ خاتون کو کھیت میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کے مطابق دوسری واردات میں 26 فروری کو ڈکیتی کے بعد ماں بیٹی سے زیادتی کی گئی۔ تیسری واردات میں 28 فروری کو بھی خاتون سے کھیت میں زیادتی کی گئی۔

ڈکیتی کی چوتھی واردات میں یکم مارچ کو بھی ایک لڑکی سے زیادتی کی گئی تھی۔ پولیس نے اپنے بیان میں اس بات کا اضافہ کیا گیا کہ یکم مارچ کو جس لڑکی کے ساتھ زیادتی ہوئی اسے 26 فروری کو بھی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

امریکی سینیٹر کوری بُوکر کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اہم قرار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘