نگراں وزیر مذہبی امور انیق احمد کی سعودی سفیر سے اہم ملاقات

منگل 29 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ عقیدت، باہمی احترام اور بھائی چارے کا رشتہ ہے۔ میرا مشن ہے کہ اس مختصر مدت میں پاکستانی حجاج کرام کو اضافی سہولیات لے کر دوں۔

منگل کو وزیر مذہبی امور انیق احمد نے سعودی سفیر نواف سعید المالکی سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں میں آئندہ حج انتظامات، باہمی تعلقات اور مسلم اُمہ کو درپیش مسائل کے حل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر سیکریٹری مذہبی امور آفتاب اکبر درانی اور رابطہ عالم اسلامی کے ریجنل ڈائریکٹر سعد بن مسعود الحارثی بھی شریک تھے۔

دنیا کو اسلام کے خوبصورت پیغام سے روشناس کرانا ہوگا، وزیر مذہبی امور

وزیر مذہبی امور نے کہاکہ سعودی سفیر انتہائی محترم ہیں ان کی ہر ممکن حمایت اور تعاون جاری رکھیں گے۔ نواف سعیدالمالکی سے گفتگو کرتے ہوئے انیق احمد نے بتایا کہ وزارتِ مذہبی امور 30 اگست کو اسلام آباد میں بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس کا انعقاد کر رہی ہے جس میں تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے سرکردہ رہنماؤں، سفراء اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کے ساتھ مکالمہ کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ وزارتِ مذہبی امور روایتی عقیدت و احترام کے ساتھ 12 ربیع الاوّل کو قومی سیرت کانفرنس کا انعقاد کر رہی ہے۔ اس سال کانفرنس کا عنوان ’سیرت طیبہ کی روشنی میں ملکی معاشی استحکام کی حکمت عملی‘ طے کیا گیا ہے۔

وزیر مذہبی امور نے کہاکہ دنیا کو اسلام کے خوبصورت پیغام سے روشناس کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

نوجوانوں کو چیلنجز کے حل کی طرف متوجہ کرنا ہوگا، سعودی سفیر

اس موقع پر سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے کہاکہ رابطہ عالم اسلامی بھی دور حاضر کے مسائل پر عنقریب عالمی کانفرنس کا انعقاد کر رہی ہے۔ نوجوان نسل کو مسلم اُمہ کو درپیش مسائل کے حل کی طرف متوجہ اور آمادہ کرنا ہو گا۔

انہوں نے بتایا کہ سعودی وزیر حج ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ کا دورہ پاکستان انتہائی کامیاب اور یادگار رہا۔ سعودی عرب سے عنقریب اہم ترین شخصیات کی پاکستان آمد متوقع ہے۔

سعودی سفیر نے وزیر مذہبی امور انیق احمد کے تعاون اور محبت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رواں برس 51 ہزار پاکستانی مسافروں کو مختلف وجوہات پر آف لوڈ کیا گیا، ڈی جی ایف آئی اے

صدر نے دانش اسکولز اتھارٹی بل واپس کر دیا! اس بل میں ہے کیا؟

تحفظ اطفال کی آگہی میں مذہبی رہنماوں کی شمولیت سے مثبت نتائج متوقع ہیں، سیکریٹری مذہبی امور

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا حیران کن اضافہ

بنگلہ دیشی سینیئر صحافی انیس عالمگیر کی گرفتاری، عالمی ادارے کی طرف سے تشویش کا اظہار

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں