پاکستان ہاکی ٹیم فائیو سائیڈ ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

ہفتہ 2 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ہاکی ٹیم عمان کو شکست دے کر فائیو سائیڈ ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گئی۔ عمان کے شہر صلالہ میں جاری فائیو سائیڈ ایشیا کپ اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہوگیا۔

پہلے سیمی ٖفائنل میں پاکستان نے عمان کو 3 کے مقابلہ میں 7 گول سے شکست دے کر ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ پاکستان نے فائیو سائیڈ ورلڈ کپ کے لیے بھی تاریخ میں پہلی بار کوالیفائی کیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان رانا عبدالوحید اشرف نے 5 شاندار گول اسکور کیے جبکہ ارشد لیاقت نے 2 گول اسکور کیے۔ پاکستان فائیو سائیڈ ہاکی ٹیم کی کوچنگ کے فرائض ہیڈ کوچ عالمی ہاکی کپ گولڈ میڈلسٹ پرائیڈ آف پرفارمنس اولمپیئن وسیم فیروز سرانجام دے رہے ہیں، جبکہ ٹیم مینجر میجر (ر) محمد شاہنواز خان اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔

پاکستان فائیو سائیڈ ہاکی ٹیم میں گول کیپرز عبداللہ اشتیاق، علی رضا، ڈیفینڈر محمد عبداللہ، مڈ فیلڈز احتشام اسلم، محمد مرتضیٰ یعقوب، سٹرائکرز ارشد لیاقت ذکریا حیات، رانا عبدالوحید اشرف، عبدالرحمٰن اور عبدالوہاب شامل ہیں۔

فائیو سائیڈ ایشیا کپ میں 11 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں، جس میں پاکستان، انڈیا، افغانستان، انڈونیشیا، ایران، جاپان، بنگلہ دیش، ہانگ کانگ چین، قازقستان، ملائیشیا اور میزبان عمان کی ٹیمں شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تیکناف سرحد سے گرفتار تمام 53 افراد کیمپوں میں مقیم روہنگیا مہاجر نکلے، بنگلہ دیشی سرحدی فورسز

کوئٹہ: سرکاری ملازمین کی احتجاجی تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع، 15 جنوری کو لاک ڈاؤن کا اعلان

امریکی قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، گرین لینڈ کا دوٹوک مؤقف

پیپلزپارٹی کا احتجاج: حکومت نے اسپیشل اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس واپس لے لیا

بنگلہ دیش کی سخت شرائط کے تحت غزہ بین الاقوامی فورس میں شمولیت پر آمادگی

ویڈیو

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

ٹھیلے سے ریسٹورنٹ تک، سوشل میڈیا کے بل بوتے پر کامیابی کی انوکھی کہانی

’باادب بامراد‘: شاگردوں کا استاد کے لیے بے مثال احترام، گاڑی بطور تحفہ پیش کردی

کالم / تجزیہ

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘

تحریک انصاف کا دشمن کون؟