پاکستان پہلی مرتبہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر

جمعرات 10 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان پہلے مرحلے کے آخری میچ میں میزبان بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گیا ہے۔ پاکستان پہلی مرتبہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوا ہے۔

بھارت کے شہر چنئی میں ہونے والے میچ میں بھارتی ہاکی ٹیم پورے میچ کے دوران چھائی رہی۔ 15 ویں منٹ میں بھارت کو پنالٹی کارنر ملا جس کو ہرمن پریت سنگھ نے گول میں تبدیل کر دیا۔

23 ویں منٹ میں ہرمن پریت نے دوسرا گول اسکور کرکے بھارت کو 0-2 کی برتری دلا دی۔ تیسرے کوارٹر میں جگراج سنگھ نے پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کیا یوں 31 ویں منٹ میں کھیل کا اسکور بھارت کے حق میں 0-3 تھا۔

55 ویں منٹ میں آکاش دیپ سنگھ نے چوتھا گول اسکور کیا اور یوں 0-4 کی شکست کے ساتھ ساتھ پاکستان ایونٹ میں پہلی مرتبہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گیا۔

پاکستان ٹیم کے 5 میچز میں 5 پوائنٹس رہے۔ جاپان اور جنوبی کوریا کے بھی 5، 5 پوائنٹس تھے مگر پاکستان منفی 5 کے گول فرق کی وجہ سے ٹاپ فور میں نہ آسکا۔

2023 میں ایشین چیمپئنز ٹرافی کا ساتواں ایڈیشن کھیلا جا رہا ہے، پاکستان نے ابتدائی 5 ایڈیشنز میں ہر بار فائنل کھیلا جبکہ 2021 میں اس نے سیمی فائنل کھیلا تھا۔ 2023 کی سیمی فائنل لائن اپ پاکستان کے بغیر رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کی تقریب میں فائرنگ سے قبل پولیس کے تربیت یافتہ کتے نے حملہ آور کی نشاندہی کی تھی، رپورٹ

پی ایس ایل 11: محمد علی پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا کویتی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال

شہریوں کے دل کھول کر عطیات، کراچی میں عوامی لائبریری بند ہونے سے بچ گئی

امریکا کا نیا دفاعی اقدام، پاکستان سمیت متعدد ممالک کے لیے 488 ملین ڈالر کا ایف 16 ریڈار سپورٹ معاہدہ 

ویڈیو

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری