راولپنڈی: میٹرو بس میں آتشزدگی، مسافروں نے چھلانگیں لگا دیں، 2 زخمی

ہفتہ 2 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والی میٹروبس کے انجن میں رحمان آباد اسٹیشن کے قریب اچانک آگ لگ گئی، مسافروں نے بس کے شیشے توڑ کر چھلانگیں لگا دیں، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بس میں اچانک دھواں بھر گیا، آتشزدگی کا علم ہوتے ہی مسافروں نے بھاگنا شروع کر دیا، اور بھگدڑ مچ گئی، لوگوں نے چلتی بس سے چھلانگیں لگائیں۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان نے بتایا ہے کہ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر خاتون سمیت دونوں زخمیوں کو بینظیر بھٹو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

بس میں آگ لگنے کے باعث میٹرو بس سروس ایک گھنٹے تک معطل رہی جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب میٹرو بس حکام نے بتایا ہے کہ انجن میں خرابی کے باعث بس میں دھواں بھرنے سے بھگدڑ مچی جس سے مسافر پریشان ہوئے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ آتشزدگی کی وجہ سے کسی مسافر کو نقصان نہیں ہوا، بھگدڑ مچنے کی وجہ سے 2 افراد زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 2017 میں رحمان آباد اسٹیشن پر ہی میٹرو بس کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 19 سالہ طالبہ گر جاں بحق ہو گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیپال: سیلاب کے بعد لوٹ مار، بہہ جانے والی بینک سیف سے لاکھوں روپے برآمد، 29 افراد گرفتار

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’آئی سی بی ایم‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا

’کیا سنی دیول کو مسلمان کے کردار میں نہیں دیکھ سکتے؟‘، ’بٹوارا 1947‘ کی ناکامی پر شبانہ اعظمی حیران

لاہور میں طویل دھرنے کا عندیہ، ’اٹھانے کی کوشش کی تو اپنا شوق پورا کرلیں‘، حافظ نعیم

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں