سانحہ جڑانوالہ 2 مسیحیوں کی ذاتی رنجش کی وجہ سے پیش آیا، پولیس رپورٹ

منگل 5 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیصل آباد  کی تحصیل جڑانوالہ میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور توہین رسالت کے واقعہ سے متعلق نئے حقائق سامنے آگئے، گرفتار ملزمان نے تفتیش کے دوران اہم انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ ذاتی رنجش کی وجہ سے جڑانوالہ واقعہ پیش آیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم پرویز کوڈو نے بیوی سے تعلقات کے شبہ پر راجہ عمیر کو پھنسانے کے لیے ہولناک منصوبہ تیار کیا۔ ملزم پرویز کوڈو کو شبہ تھا کہ توہین قرآن کے مقدمہ کے مرکزی ملزم راجہ عمیر کے اسکی بیوی سے تعلقات ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ پرویز عرف کوڈو نے عمیر عرف راجہ کو مارنے کے لیے ایک شخص اللہ دتہ کو رقم اور موٹر سائیکل دی۔ اللہ دتہ  نے منصوبہ پر عملدرآمد نہ کیا جس پر پرویز کوڈو نے راجہ عمیر کو پھنسانے کے لیے توہین قرآن کی گھناؤنی سازش کی۔

پولیس رپورٹ کے مطابق راجہ عمیر کو قتل کرنے کے لیے پرویز کوڈو سے رقم وصول کرنے والا اللہ دتہ زیر حراست ہے، پرویز کوڈو کی نشاندہی پر قرآن پاک کے اوراق کو گلی میں لٹکانے والی رسی اور دیگر شواہد بھی برآمد کرلیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ملزم کے ساتھ گرفتار 2 دیگر ملزمان کے کردار اور واقعہ میں ملوث ہونے بارے تفتیش جاری ہے، 16 اگست کو جڑانوالہ میں قرآن پا ک کی بے حرمتی اور توہین رسالت کے الزام میں راجہ عمیر اور اس کے بھائی راکی کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں