ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ گھر لوٹ آئے

منگل 5 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ واپس گھر پہنچ گئے ہیں۔

ٹک ٹاکر حریم شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ ان کے شوہر بلال شاہ آج صبح بحفاظت گھر واپس آگئے ہیں۔

حریم شاہ نے اپنے شوہر کی واپسی کے لیے دعا کرنے والے اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

دوسری جانب بلال شاہ کی والدہ شہزادی بیگم نے بھی اپنے بیٹے کے گھر پہنچنے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ بلال شاہ چند روزقبل لاپتہ ہوئے تھے جو کل رات 12 بجے گھر پہنچ گئے ہیں۔

شہزادی بیگم کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے بلال شاہ نے گھر واپس آنے کے بعد اب تک کچھ نہیں بتایا ہے۔

شوہر بلال شاہ کو کراچی سے اغوا کرلیا گیا ہے، حریم شاہ

 ٹک ٹاکر حریم شاہ دو روز قبل ایکس پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ان کے شوہر بلال شاہ کو کراچی سے اغوا کر لیا گیا ہے۔

ٹک ٹاکر نے کہا تھا کہ مجھے نہیں پتا میرے شوہر بلال شاہ کے اغوا میں کون لوگ ملوث ہیں؟ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے درخواست ہےمیرے شوہر کو بازیاب کروایا جائے۔

حریم شاہ کا کہنا تھا کہ ’بلال شاہ گزشتہ ہفتے لندن میں میرے ساتھ تھے، وہ کراچی پہنچے تو انہیں سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے اٹھا لیا۔‘

مریم نواز کی ایما پر میرے شوہر کو اغوا کیا گیا، حریم شاہ

حریم شاہ نے اپنے ایک اور پیغام میں کہا تھا کہ ’بظاہر مریم نواز کی ایما پر میرے شوہر بلال کو کراچی سے اغوا کیا گیا ہے، آئی ایس آئی سے اپیل کرتی ہوں کہ بلال کو جلد از جلد بازیاب کرایا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘