’کافی ود افتی مانیا‘ قومی کرکٹر افتخار احمد عرف ’چاچا‘ کا نیا شو؟

منگل 5 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر اور مداحوں میں ’چاچا‘ کے نام سے مقبول افتخار احمد جو اکثر سوشل میڈیا پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ دلچسپ انداز میں مزاحیہ ویڈیوز بناتے اور شیئر کرتے نظر آتے ہیں، انہوں نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ’ایکس‘ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں ان کو نسیم شاہ کے ساتھ ایک ریسٹورنٹ میں کافی پیتے اور خوش گپیوں میں مصروف دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے ساتھ لکھا کہ ’کافی ود افتی مانیا‘ کا شو جلد آ رہا ہے اور اس کے پہلے مہمان پاکستانی فاسٹ بالر نسیم شاہ ہوں گے۔

افتخار احمد کی ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے فینز کی جانب سے دلچسپ تبصرے شروع ہو گئے۔ رمشا نامی صارف نے لکھا کہ ہمیں ایسے ہی ایک شو کی ضرورت تھی۔

ایک صارف نے افتخار احمد کی تعریفوں کے پُل باندھتے ہوئے کہا کہ ہینڈسم چاچو کا انداز ہی الگ ہے۔

جہاں کرکٹ کے شائقین افتخار احمد کی تعریفیں کرتے نظر آئے وہیں ایک صارف کو پاکستانی فاسٹ بالر نسیم شاہ پر فریفتہ بھارتی ماڈل و اداکارہ اروشی روٹیلا کی یاد ستانے لگی، انہوں نے لکھا کہ افتخار احمد اروشی روٹیلا کا خواب جی رہے ہیں۔

افنان نے تمام صارفین اور افتخار احمد کے فینز سے گزارش کی کہ وہ اس شو کو بلاک بسٹر بنائیں، ساتھ ہی انہوں نے سوال کیا کہ کیا اس میں کوئی شک ہے کہ ان کا یہ شو بلاک بسٹر نہیں ہو گا۔

وسیم نامی صارف نے کہاکہ افتخار احمد کے شو ’کافی ود افتی مانیا‘ کا مقابلہ اب بالی ووڈ فلم  ساز کرن جوہر کے مقبول ٹاک شو ’کافی ود کرن‘ کے ساتھ ہو گا۔

https://twitter.com/Awwwaseem/status/1699080139009925590?s=20

شوبز انڈسٹری سے نالاں افتخار احمد کے ایک اور فین نے کہا کہ ’افتی مانیا‘ ہمیں پاکستان کی شوبز انڈسٹری سے بہتر کانٹینٹ دیتے ہیں۔

طنز و مزاح کا سہارا لیتے ہوئے دعا خدیجہ کہتی ہیں کہ افتخار احمد پارٹ ٹائم کرکٹر ہیں جبکہ فل ٹائم بلاگر ہیں۔

جہاں بعض صارفین افتخار احمد کے شو کا انتظار کرتے نظر آئے وہیں چند صارفین ان کو کرکٹ پر فوکس کرنے کا مشورہ دیتے بھی نظر آئے، حسن رضا نے افتخار احمد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کام کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ہو سکتا ہے ابھی صرف کرکٹ پر دھیان دیں۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرانس میں بلی کو گھر میں نظر بند کرنے کا فیصلہ، وجہ کیا بنی؟

پارٹیوں میں لوگ میرے شوہر کو نظرانداز کرتے اور مجھ ہی سے بات کرتے تھے، فرح خان کے انکشافات

حکومت کا سیمی کنڈکٹر چِپ منصوبہ کیا ہے، یہ کتنا موثر ثابت ہوگا؟

گوگل فوٹوز میں نئے مصنوعی ذہانت کے فیچرز متعارف

وزیراعظم کی طرح صدر بھی استثنیٰ سے انکار کرسکتے تھے نہیں چاہیے، رانا ثنا اللہ

ویڈیو

حکومت کا سیمی کنڈکٹر چِپ منصوبہ کیا ہے، یہ کتنا موثر ثابت ہوگا؟

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

کالم / تجزیہ

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے 

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟