قرآنی تعلیمات کی ترویج کے لیے عالمی مقابلہ برائے حفظ و تلاوت مملکت کی کاوشوں کا مظہر ہے، سعودی وزیر ڈاکٹر عبداللطیف

بدھ 6 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے مکہ مکرمہ ریجن کے نائب گورنر شہزادہ بدر بن سلطان بن عبدالعزیز کل شام کی نماز کے بعد 43 ویں کنگ عبدالعزیز بین الاقوامی مقابلہ برائے حفظ، تلاوت اور قرآن پاک کی تفسیر کے فاتحین کو اعزازات سے نوازیں گے۔

اسلامی امور، دعوت و رہنمائی کے وزیر اور مقابلے کے جنرل سپروائزر ڈاکٹرعبداللطیف آل الشیخ نے حرمین شریفین کے متولی اور ولی عہد شہزادہ کی جانب سے اس مقابلے کی مسلسل حمایت و تعاون کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن پاک کی تعلیمات کی ترویج کے لیے یہ کاوش مملکت کی سعی کا مظہر ہے۔

ڈاکٹر عبداللطیف کے مطابق یہ مقابلہ دنیا بھر کے مسلمان نوجوانوں کو نہ صرف قرآن حفظ کرنے کی ترغیب بلکہ قرآن و سنت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے والی نسل کی پرورش میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 1399 ہجری سال میں ان مقابلوں کے آغاز کے بعد اب تک رواں برس سب سے زیادہ ممالک نے شرکت کی ہے۔

43 ویں کنگ عبدالعزیز بین الاقوامی مقابلہ برائے حفظ، تلاوت اور قرآن پاک کی تفسیر کے منعقدہ اس ایونٹ میں 117 ممالک سے 166 شرکاء نے حصہ لیا۔ ان مقابلوں کی مجموعی انعامی رقم 40 لاکھ ریال ہے۔ ابتدائی اور آخری مقابلہ کے کوالیفائر میں ای ججنگ کا استعمال کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد‘: محمود اچکزئی کا حکومت کی غیرمشروط حمایت کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف کا مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش

پی ایس ایل 11، حیدر آباد کنگز مین کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری

پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟