فرنچ فرائز یا چپس دنیا بھر میں مقبول اسنیک ہے جس کا بنانا بھی بہت آسان ہے۔ فرنچ فرائز بنانے کے بہت سے طریقے ہیں، وجہ اس کی یہ ہے کہ اس میں مختلف اشیاء شامل کر کے اس کا مزا دوبالا کیا جاتا سکتا ہے۔ آج ہم آپ کو لوڈیڈ فرائز بنانےکا ایک نیا طریقہ بتائیں گے جو کھانے والوں کو یقیناً پسند آئے گا۔
ضروری اجزاء:
آلو: بڑے سائز کے آلو چھلکے سمیت۔ 3-4
پیاز: 1 عدد کٹی ہوئی
چھوٹی شملہ مرچ: 1 عدد کٹی ہوئی
بون لیس چکن: 50 گرام
کالی مرچ، نمک، کُٹی ہوئی لال مرچیں، حسب ذائقہ
ہاٹ ساس، حسب ضرورت
لہسن ادرک کا پیسٹ، حسبِ ضرورت
بازار کی ٹماٹو پیوری: ہاف کپ
تیل: تلنے کے لیے
چیز / پنیر: حسب ضرورت
زیتون: گارنیشنگ کے لیے
ہلپینو: گارنیشنگ کے لیے
بنانے کا طریقہ:
لوڈیڈ فرائز بنانے کے لیے سب سے پہلے اوون کو پری ہیٹ کرلیں۔ اتنی دیر میں فرائز کی تیاری کریں۔ آلو کو چھلکے سمیت کاٹ کے ڈیپ فرائی کر کے انہیں گولڈن براؤن کرلیں۔
اب ٹاپینگز کی تیاری کرلیں۔ تلے ہوئے فرائز کو ایک ڈش میں نکال لیں۔ ساتھ ٹماٹو ساس بنا لیں۔ ایک فرائینگ پین میں تھوڑا سا تیل ڈال دیں اور ساتھ ایک چھوٹا چمچ لہسن ادرک اور چکن ڈال کر انہیں ہلکا سا فرائی کرلیں۔
جب چکن ہلکی ہلکی پک جائے تو اس میں ٹماٹو پیوری، شملہ مرچ اور پیاز شامل کر لیں۔ ان سب چیزوں کو ہلکی آنچ پہ پکنے کے لیے رکھ دیں۔ جب سارا ساس پک جائے اور چکن بھی گل جائے تو چولھا بند کردیں۔
اب ڈش میں موجود فرائز کے اوپر ٹماٹو ساس ڈالیں، اوپر سے چیز کے سلائسز، کٹی ہوئی ہلپینو، اور زیتون گارنیش کردیں۔
چیز کو پگھلانے کے لیے اوون میں رکھ دیں اور 5-10 منٹ تک بیک کرلیں۔ آپ کے مزیدار لوڈ فرائز تیار ہیں انہیں کھانے کے لیے گرما گرم پیش کریں۔