پشین میں منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن، 9 فیکٹریاں اور گودام نذر آتش

ہفتہ 9 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کمانڈر 12 کور کی ہدایت پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلوچستان میں انسداد منشیات آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔ بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ اور پشین میں منشیات کے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری ہیں۔

ہفتے کی صبح قلعہ عبداللہ آپریشن کے تسلسل میں پشین میں بھی منشیات کے گوداموں پر لیویز کی جانب سے کاروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ اس دوران منشیات بنانے والی 9 فیکٹریاں اور گودام پر چھاپہ مارا گیا۔

منشیات برآمد ہونے پر تمام فیکٹریاں اور گودام نذر آتش کردیے گئے۔ ان گوداموں اور فیکٹریوں میں کروڑوں روپے مالیت کی تیار اور ذخیرہ کی گئی منشیات کو بھی نذر آتش کیا گیا ہے۔

کمشنر کوئٹہ محمد حمزہ شفقات کا متعلقہ علاقے کا دورہ آپریشن کا جائزہ لیا۔ اس دوران کمشنر کوئٹہ کو ڈپٹی کمشنر پشین کیپٹن (ر)جمیل بلوچ نے آپریشن سے متعلق بریفنگ دی۔ کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے کہا کہ منشیات کے کاربار میں ملوث عناصر اور انکے ٹھکانوں کا قلع قمع کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس آپریشن میں مقامی قبائل کی بھرپور تائید و حمایت حاصل ہے اور علاقہ مکینوں نے ان کارروائیوں کا خیر مقدم  کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp