چترال میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 7 دہشت گرد ہلاک، 6 زخمی

اتوار 10 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ضلع چترال کے علاقے ارسون میں سیکیورٹی فورسزنے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشت گرد وں  کو ہلاک اور 6 کو زخمی کر دیا ہے۔

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہفتہ کے روز خیبر پختونخوا کے ضلع چترال کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز نے 7 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ دیگر 6 کو شدید زخمی کردیا۔

 پریس ریلیز میں کہا گیا ہے علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔ علاقے کے مقامی لوگوں نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا ہے اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے اپنی مکمل حمایت اور تعاون کا یقین دلایا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل دہشتگردوں کے ایک گروپ نے 6 ستمبر یوم دفاع کے موقع پر افغانستان سے لوئیر چترال کے سرحدی علاقوں میں حملہ کیا تھا۔

سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں بمبورت اور جنجرت میں حملہ پسپا کر دیا گیا تھا۔ اس دوران 12 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے، جبکہ بہادری سے لڑتے ہوئے 4 سیکیورٹی اہلکار بھی شہید ہو گئے تھے۔

چترال میں 6 ستمبر کو ہونے والے حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برطانوی پاکستانی نے گاڑی پر لندن سے لاہور کا سفر محض 5 دنوں میں کیسے مکمل کیا؟

پی ایس ایل 2026 میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کا امکان، کونسے شہر زیر غور؟

علما کے جائز مسائل حل کیے جائیں گے: محسن نقوی کی مفتی منیب الرحمان سے ملاقات میں اتفاق

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں، درآمدات میں اضافہ برآمدات پر بھاری

آزاد کشمیر: مسلم لیگ ن کا حکومت سے علیحدگی کا اعلان، اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ

ویڈیو

پی ایس ایل 2026 میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کا امکان، کونسے شہر زیر غور؟

آنکھوں میں اندھیرا مگر خواب روشن: حسن ابدال کی اسرا نور کی کہانی

وطن واپسی کے 2 سال، کیا نواز شریف کی سیاسی زندگی اب جاتی عمرہ تک محدود ہوگئی ہے؟

کالم / تجزیہ

افغانوں کو نہیں، بُرے کو بُرا کہیں

ہم ’یونیورس 25‘ میں رہ رہے ہیں؟

پاک افغان امن معاہدہ کتنا دیرپا ہے؟