پاکستان اور امریکا کے درمیان ہیلتھ مذاکرات کا دوسرا دور شروع

جمعرات 8 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور امریکہ کے درمیان ہیلتھ مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہو گیا۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق پاک امریکا ہیلتھ مذاکرات کا دوسرا دور آج وزارت صحت میں ہوا۔ مذاکرات میں وفاقی سیکرٹری صحت افتخار شلوانی، ڈی جی ہیلتھ، وزارت صحت کے افسران اور ماہرین شامل تھے۔ امریکی سفیرڈونلڈ بلوم، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر یو ایس ایڈ ایشیا بیورو کے اراکین  بھی امریکی وفد میں شامل تھے۔

مذاکرات کے دوران گفتگو میں وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ ’پاکستان اور امریکا کی حکومتوں کے درمیان دوستی کے تعلقات کی تاریخ 75 سال سے زائد پرانی ہے، امریکی حکومت کی جانب سے پاکستان کے صحت کے شعبے میں تعاون کی تاریخ 3دہائیوں سے بھی زیادہ پرانی ہے، صحت کے شعبے میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط اور برقرار رکھنے کے لیے پر عزم ہیں۔‘

وزیر صحت نے کہا کہ ’شعبہ صحت میں پاک امریکہ مذاکرات تعمیری اور سودمند ثابت ہوں گے، صحت ترقی اور غربت کے خاتمے کے لیے ایک عالمی تشویش ہے، امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی اور بیماریوں کے کنٹرول کے مرکز کے ذریعے اسٹریٹجک مدد فراہم کرتا رہا ہے، بنیادی صحت کی دیکھ بھال، غذائیت، متعدی بیماریوں پر قابو پانے کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا۔‘

’عالمی صحت کے تحفظ کے لیے اقدامات کو مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ کوشش کرنا ہو گی، موسمیاتی اور ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے گرین الائنس کے لیے بھی مشترکہ طور پر کام کرنا ہے، موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے نہ صرف اقتصادی اور ترقیاتی شعبوں میں تباہ کن اثرات مرتب ہو رہے ہیں بلکہ صحت سمیت سماجی شعبے پر بھی اس سے زیادہ سنگین اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔‘

عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ ’ہمیں اپنی سرحدوں پر صحت کی خدمات کو بہتر بنانے اوربیماریوں سے نمٹنے کے لیے، مربوط حکمت عملی تشکیل دینا ہے، ہمارا مشترکہ عزم آر ایم این سی ایچ خدمات کو مضبوط کرنا، متعدی اور غیر متعدی بیماریوں پر قابو پانا ہے، ہم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ یو ایچ سی سے متعلق خدمات میں بڑا فرق غذائیت کا ہے، جس کی صورتحال حالیہ سیلاب کے بعد مزید خراب ہوئی ہے۔ ‘

’حکومت اپنے امریکی دوستوں کے ساتھ بامعنی بات چیت کرنے کے لیے کوشاں ہے، ہم اس موقع کو بے حد سراہتے ہیں اور امریکا کے ساتھ مستقبل میں تعاون اور شراکت داری کے منتظر ہیں۔‘

واضح رہے کہ پاک امریکا ہیلتھ ڈائیلاگ کا پہلا راؤنڈ واشنگٹن میں منعقد ہوا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم