پاکستان نے فاسٹ بولرز شاہنواز دھانی اور زمان خان کو سری لنکا میں جاری ایشیا کپ کے لیے متبادل کھلاڑیوں کے طور پر طلب کرلیا ہے۔
ایشیا کپ میں بھارت کیخلاف میچ میں عبرتناک شکست کے علاوہ پاکستان کے دو مایہ ناز فاسٹ بولرز حارث رؤف اور نسیم شاہ معمولی نوعیت کے انجری کا بھی شکار ہوئے تھے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق آئندہ ماہ متوقع کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل دونوں مایہ ناز فاسٹ بولرز کی خیریت اور فٹنس کے پیش نظر 2 متبادل کھلاڑیوں کو طلب کرنے کا فیصلہ فقط حفظِ ماتقدم کے طور کیا گیا ہے۔
حارث رؤف اور نسیم شاہ پاکستان ٹیم کے میڈیکل پینل کی نگہداشت میں رہیں گے۔ ٹیم مینجمنٹ ان کے متبادل کے لیے ایشیئن کرکٹ کونسل کی ٹیکنیکل کمیٹی سے اس وقت ہی درخواست کرے گی جب حارث یا نسیم کو آئندہ 7 دنوں کے لیے کھیلنے کے قابل نہیں رہتے۔