پاک فوج کی کاوشوں سے شمالی وزیرستان کے طلباء و طالبات ملک کے بہترین اسکولوں میں زیر تعلیم

منگل 12 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شمالی وزیرستان کے مستقبل کو سنوارنے کے لیے پاک فوج کی بےلوث خدمات کا سلسلہ جاری  ہے۔

پاک فوج کی مسلسل کاوشوں سے شمالی وزیرستان  کے طلباء ملک کے بہترین اسکولوں میں زیر تعلیم ہیں۔

شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے 90 طلباء علی گڑھ پبلک اسکول میں زیر تعلیم ہیں جبکہ 67 طلباء و طالبات پاک ترک اسکول میں بھی تعلیم حاصل کر رہے ہیں، اس بورڈنگ اسکول میں تمام جدید سہولیات موجود ہیں۔

اس اسکول میں طلباء کو دینی اور دنیاوی تعلیم کے علاوہ نصابی وغیر نصابی سرگرمیوں میں بھی مصروف رکھا جاتا ہے، امام مسجد کی موجودگی میں پانچ وقت کی نماز اور قرآن کی تعلیم کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔

طلباء کو مفت اورمعیاری کھانے بھی فراہم کیے جاتے ہیں۔ یہاں پر طلباء قابل اساتذہ سے مفت اورمعیاری تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ طلباء کے لیے لائبریری اور جدید کمپیوٹر اور سائنس لیب کا بھی انتظام موجود ہے۔

اسکول میں بہترین کھیلوں کے میدان کے علاوہ مفت اور معیاری کھیلوں کے سامان کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔

اس اسکول میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء و طالبات نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج کے اس اقدام کو سراہا ہے۔

ایک طالبعلم نے کہا، ’میں پاک آرمی کا بے حد شکر گزار ہوں جس نے ہمیں تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا۔ بین الاقوامی سے لے کر قومی مواقعوں کی جب بات آتی ہے تو یہ ادارہ میرے لیے بہت مددگار ثابت ہوا ہے۔‘

ایک طالبہ نے کہا، ’میں پاک فوج کی بہت مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے تعلیم حاصل کرکے اپنا مستقبل روشن کرنے کا موقع فراہم کیا۔‘

ایک اور طالبہ نے کہا، ’ایک لڑکی ہونے کی حیثیت سے تعلیم حاصل کرنے کا یہ موقع میرے لیے بہت اہم ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp