بابر اعظم کے لیے آئی سی سی کا ایک اور اعزاز کیا ہے؟

منگل 12 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بیٹر بابر اعظم کو ’پلیئر آف منتھ‘ قرار دیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے ویسٹ انڈیز کے نکولس پورن کو بھی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ قومی کپتان بابر اعظم کو تیسری مرتبہ پلیئر آف دی منتھ کا حقدار ٹھہرایا گیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق بابر اعظم کو اگست کے مہینے کے لیے پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے، اس سے قبل جولائی کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے ایوارڈ کے لیے بابر اعظم اور آل راؤنڈر پاکستانی بیٹر شاداب خان کو نامزد کیا گیا تھا۔

پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد ہونے پر خوشی ہے، بابر اعظم

قومی کپتان بابر اعظم نے پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد ہونے پر کہا ہے کہ آج یقیناً خوشی ہو رہی ہے،  ٹیم نے بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، گزشتہ ایک ماہ ہمارے لیے بہت غیر معمولی رہا۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کے دوران جو میچز پاکستان میں کھیلے اُس دوران اپنے ملک کے شائقین کو سامنے دیکھ کر بہت اچھا لگا۔

یہ بھی یاد رہے کہ ایشیا کپ کے دوران بابر اعظم نے دو اہم ریکارڈ بھی اپنے نام کیے ہیں۔

قومی کپتان نے ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں ہی کم ترین اننگز میں 19 سینچریاں مکمل کی تھیں، اور جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ سے یہ ریکارڈ چھینا تھا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے 102ویں اننگز میں 19 ویں سینچری اسکور کر کے جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ کا ریکارڈ توڑا۔ ’ہاشم آملہ نے اپنی 19 ویں سینچری 104 نمبر کی اننگز میں مکمل کی تھی‘

اس کے علاوہ بنگلہ دیش کے خلاف لاہور میں ہونے والے میچ میں بابر اعظم نے کم ترین اننگز میں 2 ہزار رنز مکمل کر کے انڈین کرکٹر ویرات کوہلی کا ریکارڈ بھی توڑا۔

قومی کپتان نے ایک روزہ کرکٹ میں 31 اننگز میں 2 ہزار اسکور کرنے میں کامیابی حاصل کی، جبکہ ویرات کوہلی نے 36 اننگز کھیل کر 2 ہزار کا ہندسہ عبور کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp