ملک میں اگست کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ

منگل 12 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں اگست کے دوران ماہانہ بنیاد پر 23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق اگست میں ملک میں 100031 یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو جولائی کے مقابلہ میں 23 فیصد زیادہ ہے۔ جولائی میں ملک میں 81553 یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں رواں سال اگست میں ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 15 فیصد کمی ہوئی،گزشتہ سال اگست میں ملک میں 117498 یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جورواں سال اگست میں کم ہوکر100031 یونٹس ہوگئی۔

جاری مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں ملک میں 181584 یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 20 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 228373 یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں کاروں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر50 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی تاہم جولائی کے مقابلے میں اگست میں کاروں کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر60 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بدخشان میں طالبان مخالف کارروائیاں تیز، مختلف اضلاع میں جھڑپیں، سیکیورٹی صورتحال کشیدہ

بھارتی وزیرِ تعلیم کی برطرفی ہندوتوا تعلیمی ایجنڈے کے لیے بڑا دھچکا قرار

کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، بھارتی مؤقف مسترد کرتے ہیں، خواجہ آصف

ایس اینڈ پی کا پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ، پاکستان اب کس کیٹیگری میں آگیا ہے اور اس کا فائدہ کیا ہوگا؟

کشمیری مہاجرین کی 12 اسمبلی نشستیں: تاریخ، آئینی حیثیت اور موجودہ تنازع

ویڈیو

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں