آرمی چیف کا ترکیہ کا دورہ، صدر ایردوان اور فوجی حکام سے ملاقات

بدھ 13 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے ترکیہ کا سرکاری دورہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان، ترک وزیر خارجہ و دفاع کے علاوہ ترک جنرل اسٹاف کے کمانڈر، ترک بری اور فضائی افواج کے کمانڈروں سے بھی ملاقات کی۔

آرمی چیف نے ملاقاتوں کے دوران دفاعی اور تربیتی تعاون کو بڑھانے پر زور دیا۔ اور خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے ترک فوج کی کوششوں کو سراہا، سپہ سالار نے ترک مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں کے معیار کی بھی تعریف کی۔

اس موقع پر ترک رہنماؤں نے رواں برس فروری میں ترکیہ میں آنے والے زلزلے کے دوران NDMA ٹیموں کے ساتھ کام کرنے والے پاکستانی آرمی انجینئرز کی کوششوں کا اعتراف کیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف نے عظیم رہنما کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے انقرہ میں مصطفیٰ کمال اتاترک کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

بعد ازاں آرمی چیف نے ترکیہ کی بری فورسز کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف کو وزیر دفاع اور ترکیہ کی بری فوج کے کمانڈر نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں لیجن آف میرٹ سے بھی نوازا۔

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مضبوط اور برادرانہ تعلقات ہیں، آرمی چیف

اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مضبوط اور برادرانہ تعلقات ہیں، پاک فوج ترکیہ کی افواج کو متعدد شعبوں میں مکمل تعاون فراہم کرنے کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔

سپہ سالار نے کہاکہ پاکستان ہمیشہ اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ ہر طرح کے لمحات میں کھڑا رہا ہے، اب بھی دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اداکار دانش تیمور سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے پاکستانی اداکار بن گئے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

ٹی20 میں سینچری بنانے والی پہلی پاکستانی بیٹر منیبہ علی ورلڈ کپ میں بہتر کارکردگی کے لیے پرعزم

عالمی مقابلوں میں 15 گولڈ میڈلز، سبز ہلالی پرچم سربلند کرنے والی پاکستان کی مسیحی بیٹیاں

ٹک ٹاک کی فروخت کا معاملہ: صدارتی حکمنامے پر آج دستخط متوقع

ویڈیو

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

’میڈ اِن پاکستان‘ نمائش: پاکستانی مصنوعات کی بنگلہ دیش میں دھوم مچ گئی

بلوچستان کی نئی ایوی ایشن پالیسی صوبے میں فضائی آپریشنز میں اضافہ کرے گی؟

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی