ترکیہ صدر ایردوان کا جنرل اسمبلی سے خطاب میں مسئلہ فلسطین کے حل پر زور

منگل 19 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے حل سے ہی مشرق وسطیٰ میں مستقل امن ممکن ہے، 1967 کی سرحدوں پر مبنی ایک اور آزاد اور جغرافیائی طور پر مربوط فلسطینی ریاست ناگزیر ہے۔

نیویارک میں اقوم متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترکیہ کے صدر نے کہاکہ اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل صرف 5 ممالک کی سیاسی حکمت عملیوں کا میدان جنگ بن چکی ہے، یہ فورم اب عالمی سلامتی کا ضامن نہیں رہا۔

رجب طیب ایردوان نے کہا کہ میں سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کے اس بیان سے اتفاق کرتا ہوں کہ ’دوسری جنگ عظیم کے بعد بننے والے ادارے آج کی دنیا کی عکاسی نہیں کرتے‘۔

ترکیہ کے صدر نے کہاکہ اس وقت اقوام متحدہ کی قیادت میں ہمیں دنیا کی سلامتی، امن اور فلاح و بہبود کے لیے ذمہ دار اداروں کی تنظیم نو کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت ایک عالمی طرز حکمرانی کا ڈھانچا بنانے کی ضرورت ہے جو دنیا کے تمام ماخذات، عقائد اور ثقافتوں کی نمائندگی کرنے کے قابل ہو۔

رجب طیب ایردوان نے کہاکہ ترکیہ روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد تنظیموں کو دی جانے والی کھلی حمایت شام کی علاقائی سالمیت اور علاقائی اتحاد کے لیے بڑا خطرہ ہے۔

رجب طیب ایردوان نے کہاکہ داعش جیسے گروہوں کو شام، عراق، مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقا میں استعمال کرنے والے گروہوں کی منافقت سے ہم تھک چکے ہیں۔

صدر ایردوان نے کہاکہ اپنے مقاصد کے حصول کے لیے دہشتگرد تنظیموں کی حمایت کرنے والے ممالک کو دہشتگردی جیسے مسائل کے بارے میں شکایت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

ترکیہ کے صدر نے کہاکہ ہم کسی کو اپنے حقوق نظر انداز کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے، انہوں نے عالمی برادری کو شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کو تسلیم کرنے اور اس ملک کے ساتھ سفارتی، سیاسی اور اقتصادی تعلقات قائم کرنے کی دعوت دی۔

رجب طیب ایردوان نے یورپین یونین کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ترکیہ کے ساتھ متضاد رویوں کو ختم کیا جائے، ’انہوں نے امید ظاہر کی کہ رکنیت کے حوالے سے یورپی یونین اپنی ذمہ داریاں جلد پوری کرے گا‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘