سونے کے اسمگلرز کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ

جمعرات 14 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں سونے کے اسمگلرز کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گولڈ مافیا اور اسمگلرز کے خلاف فیصلہ کن ایکشن کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلی جینس ایجنسیوں پر مشتمل ٹاسک فورس بنا دی گئی ہے۔

ٹاسک فورس کا مقصد سونے کے اسمگلرز اور مافیا کو پکڑ کر اُن کے خلاف قانونی کارروائی کرنا ہے۔

’اِس سلسلے میں ٹاسک فورس نے سونا اسمگلنگ کرنے والے مافیا اور اسمگلرز کی لسٹیں تیار کر لی ہیں‘۔

اِس کے علاوہ حکومت نے سونے کے ڈیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے اور سونے کی خرید و فروخت کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا ہے جس کا فائدہ ہر عام شہری اور ملک کو ہوگا۔ سونے کی قیمت مارکیٹ میں نیچے گر رہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت نے ڈالر سمیت گندم، چینی، کھاد اور دیگر اشیا کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث مافیا کے خلاف بھی کریک ڈاؤن جاری رکھا ہوا ہے۔

ڈالر کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کی وجہ سے اب روزانہ کی بنیاد پر انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر نیچے گر رہی ہے۔

اس کے علاوہ چینی کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے گرد بھی گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے جس کے باعث قیمتیں نیچے آ رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp