پاکستان، افغانستان کا طورخم بارڈر 9روزہ بندش کے بعد کھول دیا گیا

جمعہ 15 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں پاک افغان سرحدی گزرگاہ طورخم پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدہ حالات کے باعث 9 روز کی بندش کے بعد آج دوبارہ کھول دی گئی۔

کسٹم حکام نے سرحد کھولنے کی تصدیق کی اور بتایا کہ آج صبح سرحد کو دوبارہ ہر قسم کی آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا۔ یہ 6 ستمبر سے بند تھی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ  افغان عبوری حکومت کے وزیرخارجہ مولوی امیر خان متقی کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف کارروائیوں کے لیے استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔

افغان وزیر خارجہ نے پاکستانی ناظم الامور سے ملاقات میں انسانی بنیادوں پر بارڈر کھولنے کی درخواست کی جس کے بعد اب طورخم بارڈر آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

سرحد کے دونوں جانب رش

رات گئے سرحد کو کھولنے کی خبر کے بعد سے افغانستان جانے والے پاکستان میں پھنسے مسافر صبح سویرے ہی بارڈر پر پہنچنا شروع ہو گئے تھے۔ جس سے بارڈر پر رش کافی زیادہ ہے۔ سرحد کو کھولنے کی پیدل اور مال بردار گاڑیوں کی آمدورفت بحال ہو گئی ہے۔

مختصر پس منظر

رواں ماہ کی 6 تاریخ کو افغان طالبان کی جانب سے بارڈر کے قریب چیک پوسٹ تعمیر کرنے پر مسئلہ کھڑا ہو گیا تھا جس کے بعد افغان طالبان نے فائرنگ کی جس کا پاکستانی فورسز نے بھی جواب دیا تھا۔ حالات کشیدہ ہونے پر طورخم سرحد کو بھی فوری طور پر بند کر دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم