70 کروڑ لوگ نہیں جانتے کہ انہیں اگلا کھانا کب نصیب ہوگا، ورلڈ فوڈ پروگرام

پیر 18 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا میں غربت اتنی بڑھ گئی ہے کہ دنیا کے 70 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو یہ نہیں معلوم کہ وہ کب کھانا کھائیں گے اور اگر ایک وقت کا کھانا کھا بھی لیا تو انہیں نہیں معلوم کہ دوبارہ کب کھائیں گے۔

ورلڈ فوڈ پروگرام یعنی وبلیو ایف پی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سنڈی میک کین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں بتایا کہ فنڈنگ کی کمی کی وجہ سے ایجنسی لاکھوں لوگوں کے لیے  راشن میں کٹوتی کرنے پر مجبور ہے۔

’اب ہم ایک ساتھ کئی طویل المدتی بحرانوں کے ایک سلسلے کے ساتھ جی رہے ہیں اور آنے والے برسوں میں ہمیں سنگیں نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔‘

سنڈی میک کین نے کہا کہ اندازے کے مطابق 50 سے زائد ممالک میں تقریباً 4 کروڑ 70 لاکھ افراد قحط سے صرف ایک قدم دوری پر ہیں، اندازے کے مطابق 5 سال سے کم عمر کے 4 کروڑ 50 لاکھ بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔

سنڈی میک کین نے بتایا کہ ڈبلیو ایف پی 79 ممالک میں کام کر رہی ہے، دنیا میں تقریبا 78 کروڑ 30 لاکھ لوگ اب بھی ہر رات بھوکے سوتے ہیں اور انہیں یہ امید نہیں کہ وہ کبھی کھانا کھائیں گے اور اگر کھائیں گے تو دوبارہ کب کھائیں گے۔

سنڈی میک کین کے مطابق 2023 میں 34 کروڑ 50 لاکھ سے زیادہ افراد کو خوراک کے عدم تحفظ کا سامنا ہے اور یہ اعداد و شمار عالمی وبا COVID-19 سے قبل کے اعداد و شمار سے تقریباً 20 کروڑ زیادہ ہیں۔

ڈبلیو ایف پی کے مطابق’ دنیا میں مختلف تنازعات، خراب اقتصادی حالات ، موسمیاتی تبدیلیوں اور کھاد کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے صورتحال خراب ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!