21 اکتوبر کو نواز شریف کا استقبال مینار پاکستان پر ہوگا، ن لیگ کا متفقہ فیصلہ

پیر 18 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے استقبال کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس جاری ہیں۔ آج بھی ایک گرینڈ مشاورتی اجلاس لاہور کے ایک نجی ہوٹل میں ہوا۔ اس اجلاس میں نواز شریف نے لندن سے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ اجلاس میں نواز شریف کی وطن واپسی پر ہونے والے اقدامات کے حوالے سے شرکا کو آگاہ کیا گیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق 21 اکتوبر کو نواز شریف کا طیارہ شام 4 بجے تک لاہور ایئرپورٹ پر اترے گا، سینیئر قیادت ایئرپورٹ کے لاؤنج میں ہوگی، کارکنان کو ایئرپورٹ نہیں لایا جائے گا، نواز شریف ایئرپورٹ سے سیدھا مینار پاکستان کی طرف روانہ ہوں گے جہاں پر کارکنان کی جانب سے ان کا استقبال کیا جائے گا۔

نواز شریف مینار پاکستان پر وطن واپسی کے بعد اپنا پہلا خطاب کریں گے، نواز شریف کی مینار پاکستان سے واپسی کے لیے بھی ایک کمیٹی بنا دی گئی ہے جو طے کرے گی کہ نواز شریف کو اب کدھر کا رخ کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق اگر اگر مینار پاکستان پر جلسہ رات 11 بجے تک اختتام پذیر ہو جاتا ہے تو نواز شریف داتا دربار پر حاضری کے لیے جائیں گے، اس کے بعد وہاں سے جاتی امرا روانہ ہوں گے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ داتا دربار جانے کے لیے کمیٹی حالات کو دیکھتے ہوئے اپنی رائے سے قیادت کو آگاہ کرے گی۔

سینیئر قیادت لندن کے بجائے لاہور میں موجود رہے گی

وی نیوز سے بات کرتے ہوئے پارٹی ذرائع نے بتایا کہ جماعت کی طرف سے ایک ہدایت نامہ جاری ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کے سینیئر رہنما 21 اکتوبر کو لاہور میں موجود رہیں گے، لندن سے اسحاق ڈار اور دیگر لوگ نواز شریف کے ساتھ آئیں گے۔ نواز شریف بذریعہ دبئی پاکستان پہنچیں گے، ٹکٹ ہولڈرز، سابق ایم این ایز، ایم پی ایز، سینیٹرز اپنے ساتھ لانے والے قافلوں کی لسٹ مرکزی قیادت کو دیں گے۔ تمام رہنما جو لوگوں کو لے کر آئیں گے وہ مینار پاکستان پر ہی رکیں گے۔ ایئرپورٹ پر استقبال کرنے کے لیے کوئی کارکن نہیں جائے گا۔

مریم نواز، شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر سینیئر رہنما لاہور ایئرپورٹ پر نواز شریف کے استقبال کے لیے موجود ہوں گے، نواز شریف کے لیے مینار پاکستان پر خصوصی بلٹ پروف اسٹیج ڈائس بھی بنوایا جائے گا۔

نواز شریف کے استقبال کے لیے فیسیلی ٹیشن سنٹر قائم

تقریباً 4 سال بعد نواز شریف اپنے وطن لوٹ رہے ہیں۔ نواز شریف علاج کی غرض سے لندن گئے تھے اب روبہ صحت ہونے پر انہوں نے پاکستان آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کے استقبال کے لیے مختلف طرح کے انتظامات کیے جارہے ہیں تاکہ آنے والے لوگوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

نواز شریف کے استقبال کے لیے مسلم لیگ ن کے مرکزی دفتر ماڈل ٹاؤن لاہور میں ایک فیسیلی ٹیشن سنٹر قائم کر دیا گیا ہے جو 21 اکتوبر تک 24 گھنٹے کام کرے گا ، عوام کو اس فیسیلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے ہر طرح کی معلومات، رہائش اور کھانے پینے کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اپنے ساتھ لانے والے لوگوں کی لسٹیں بھی یہاں پر جمع کروائیں گے تاکہ اندازہ ہو سکے کہ کون سا رہنما اپنے اپنے علاقوں سے کتنے لوگ استقبال کے لیے لا سکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان میں پہلی بار گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی نیلامی، ’1 نمبر‘ پلیٹ کتنے میں نیلام ہوئی؟

آزاد کشمیر: ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ سے 19 قیدی فرار، گارڈز کی فائرنگ سے ایک ہلاک

ناشتہ ریڑھی پر کرتا ہوں پھر بھی گیس کا بل لاکھ روپے آیا، شیخ رشید احمد

وی ایکسکلوسیو: موجودہ قیادت پرویز الٰہی اور شاہ محمود سے خائف ہے، نہیں چاہتے کہ شاہ محمود جیل سے باہر آئیں، فواد چوہدری

دنیا کی قریباً ایک تہائی آبادی جسمانی سرگرمیوں سے دور ہے، عالمی ادارہ صحت کا انتباہ

ویڈیو

وی ایکسکلوسیو: موجودہ قیادت پرویز الٰہی اور شاہ محمود سے خائف ہے، نہیں چاہتے کہ شاہ محمود جیل سے باہر آئیں، فواد چوہدری

سب سے زیادہ دھاندلی خیبر پختونخوا میں ہوئی ہے، ایڈووکیٹ مہر سلطانہ

گلوکار و اداکار گوہر ممتاز نے پہلی محبت پر خاموشی توڑ دی

کالم / تجزیہ

علی بیگ کا چمن اور میٹا مورفسس

ٹی20 ورلڈ کپ فائنل، انڈیا کو مبارکباد دوں یا جنوبی افریقہ کو صلواتیں سناؤں؟

تحریک انصاف کی قیادت بحرانی کیفیت کا شکار