پاکستان نے ایشین گیمز کے والی بال ایونٹ میں اپنا پہلا میچ جیت لیا۔
قومی والی بال ٹیم نے منگولیا کے خلاف اپنے پہلے میچ میں فتح حاصل کی۔
چین کے شہر ہینگزو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے منگولیا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-3 سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کی۔
میچ کا اسکور 17-25، 19-25 اور 20-25 رہا۔ پاکستان اپنا دوسرا میچ تائیوان کے خلاف بدھ کو کھیلے گا۔
پول اے میں میزبان چین، کرغزستان اور قازقستان شامل ہیں جبکہ دفاعی چیمپئن ایران کو پول بی میں نیپال اور بحرین کے ساتھ شامل کیا گیا ہے۔ کوریا، بھارت اور کمبوڈیا میں پول سی، پول ای میں قطر، تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ شامل ہیں جبکہ جاپان، انڈونیشیا اور افغانستان پول ایف میں ہیں۔