چینی اور گندم کی اسمگلنگ روکنے کے لیے کسٹم حکام کو پولیس فراہم کرنے کا فیصلہ

بدھ 20 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ پولیس نے صوبے میں چینی، گندم ، یوریا اور پیڑولیم مصنوعات سمیت اور دیگر اشیاء کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے کسٹم حکام کو کریک ڈاؤن کے لیے پولیس ٹیمیں فوری فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سندھ پولیس کے اعلامیہ کے مطابق صوبے میں اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے اور اس ضمن میں آئی جی سندھ پولیس نے کراچی پولیس چیف سمیت صوبے بھر کے زونل ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز کو خط  ارسال کردیے ہیں۔

آئی جی سندھ پولیس ڈاکٹر رفعت مختار نے اپنے مراسلہ میں ضلعی ایس ایس پیز، انتظامیہ اور کسٹم حکام کو مشترکہ ناکے لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے بلوچستان سے سندھ آنے والے راستوں پر کڑی نگرانی رکھنے کا حکم دیا ہے۔

کھانے پینے کی اشیا کی اسمگلنگ روکنے کے لیے سندھ حکومت کے متعلقہ محکموں کو بھی ساتھ رکھنے کی تلقین کرتے ہوئے آئی جی سندھ پولیس نے صوبے بھر کے زونل ڈی آئی جیز کو کسٹم حکام کو کریک ڈاؤن کے لیے پولیس ٹیمیں فوری فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

آئی جی سندھ پولیس ڈاکٹر رفعت مختار نے خصوصی طور پر محکمہ پولیس کے افسروں کو اسمگل شدہ سامان فوری طور پر کسٹم اور دیگر متعلقہ حکام کے حوالے کرنے کا کہا ہے۔اس ضمن میں متعلقہ کارروائیاں کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر آئی جی آپریشن روم کو فراہم کی جائیں۔

مراسلہ میں صوبائی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے متعلقہ کارروائیوں کی رپورٹ سے آئی جی آفس صوبائی اور وفاقی وزیر داخلہ کے آفس کو بھی آگاہ رکھے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بری امام میں گھروں کے انہدام کا کیس وفاقی آئینی عدالت میں سماعت کے لیے مقرر

آئندہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود برقرار رہے گی؟

انسانی شعور کو کوانٹم عمل سے سمجھا جا سکتا ہے، آکسفورڈ کے سائنسدان کا دعویٰ

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

سکھر میں ٹوپی کس نے اتاری؟ گورنر سندھ نہال ہاشمی کی وائرل ویڈیو پرنئی بحث چھڑ گئی

ویڈیو

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار