سندھ میں 11 اور 12 ربیع الاول کو موٹر سائیکل کی ڈبل سوارپر پابندی عائد

جمعہ 22 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ حکومت نے 11 اور 12 ربیع الاول کے موقع پر صوبے میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے، محکمہ داخلہ سندھ نے سیکیورٹی کی مناسبت سے پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ کے مختلف علاقوں میں کہیں 2 دن، کہیں 3 دن اور کہیں 4 دن کے لیے ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

کراچی کے ضلع وسطی میں 2 دن یعنی 11 اور 12 ربیع الاول کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ اسی طرح ضلع شرقی میں 3 دن 8، 11 اور 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

کراچی کے زون ساؤتھ کے دونوں اضلاع میں 4 دن 7، 8، 11، اور 12 ربیع الاول کو پابندی کا اطلاق ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حیدرآباد اور دادو میں 11 اور 12 ربیع الاول کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، اور گھوٹکی میں صرف 12 ربیع الاول کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ، کشمور، جیکب آباد اور نوابشاہ میں 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری پر پابندی عائد کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp