لاہور: ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگل کرنے والا ایک اور گروہ گرفتار

ہفتہ 23 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگل کرنے والا ایک اور گروہ گرفتار کر لیا گیا ہے، جن کے قبضے سے 6 کلوگرام ہیروئن اور ایک ڈرون برآمد کیا گیا ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے پنجاب رینجرز کے ساتھ مل کر بادیاں چیک پوسٹ لاہور کے قریب مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران 2 گاڑیوں میں سوار لاہور اور خانیوال کے رہائشی 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے 6 کلوگرام ہیروئن اور ایک ڈرون برآمد کیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اے این ایف اور رینجز نے 5 مختلف کارروائیوں کے دوران 183 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کی ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اینٹی نارکوٹکس فورس نے مختلف کارروائیوں میں 8 ملزمان کو گرفتار کیا ہے جبکہ مزید بھی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ اے این ایف اور پنجاب رینجرز مشترکہ کارروائیوں کے ذریعے منشیات اسمگلرز کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے تاہم صوبے بھر سے منشیاب اسمگلنگ کی کوششوں کو ناکام بنانے کا عزم جاری و ساری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں