اے این ایف نے بھاری منشیات برآمد کر لی، 5 ملزمان گرفتار

اتوار 27 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 8 کارروائیوں میں 266 کلوگرام سے زائد منشیات اور 20 ہزار 250 لیٹر ممنوعہ کیمیکل برآمد کر کے 5 ملزمان کوگرفتار کر لیا۔

ترجمان اے این ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ کے قریب نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گاڑی سے 30 کلو افیون اور 100 کلو 800 گرام چرس برآمد کی گئی۔ گاڑی سے ایک عدد نائن ایم ایم اور 30 بور پستول بمعہ ایمونیشن بھی برآمد ہوا۔ کارروائی کے دوران صوابی کا رہائشی مُلزم موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔

اس کے علاوہ کُری روڈ اسلام آباد پر کراچی کے رہائشی ملزم سے 100 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں، کراچی میں واقع کوریئر آفس میں 2 پارسلز سے مجموعی طور پر ایک کلو 320 گرام آئس برآمد کی گئی، مذکورہ پارسل ہانگ کانگ اور بحرین کے لیے بُک کیے گئے تھے۔

کراچی میں شاہراہِ فیصل پر واقع کوریئر آفس میں بحرین بھیجے جانے والے پارسل سے 270 گرام آئس برآمد کی گئی، جبکہ حب کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 122 کلو چرس بھی برآمد کی گئی اور 2ملزمان منشیات کوئٹہ سے کراچی سمگل کرنے کی کوشش میں گرفتار کر لیے گئے۔

ترجمان کے مطابق چمن سے 15 ہزار لٹر ہائیڈرو کلورک ایسڈ اور 5250 لٹر گندھک کا تیزاب برآمد کیا گیا، مذکورہ کیمیکل کلی عبد الرحمان میں اسمگلنگ کی غرض سے چھپایا گیا تھا۔

پشاور ایئرپورٹ پر کارروائی میں ملزم کے پیٹ سے 50 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کیے گئے، پشاور کا رہائشی مُلزم پرواز نمبر GF-787 کے ذریعے بحرین کے لیے روانہ ہو رہا تھا۔ اس کے علاوہ خیبر کے علاقے زخا خیل سے اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی 12 کلو چرس برآمد کر لی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟