سائفر کیس: سماعت ان کیمرا ہوگی یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ

پیر 25 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ان کیمرہ کرنے یا نہ کرنے پا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر اور سائفر کیس میں پراسیکیوٹر شاہ خاور ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ 2 وکلا روسٹرم پر رکیں، یہ جیل سہولیات والا کیس نہیں ہے۔

پراسیکیوٹر شاہ خاور ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ٹرائل ہو رہا ہے۔ کیس کی حساسیت کے پیش نظر فیصلہ ہوا تھا کہ ان کیمرہ کارروائی ہوگی جس میں صرف وکلا کو اجازت ہوگی۔ کچھ حساس معروضات عدالت کے سامنے ان کیمرہ رکھنا چاہیں گے۔ درخواست گزار کے وکیل دلائل مکمل کرلیں تو عدالت کے سامنے کچھ معروضات رکھوں گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ انکار نہیں کہ ٹرائل آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ہو رہا ہے۔ کیس کے جیل ٹرائل کی وجہ سیکیورٹی خدشات بتائے گئے ہیں، کیس کو طول دینے کے لیے تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں، اگر عدالت سمجھے تو عدالت سے غیر ضروری افراد کو باہر نکالا جا سکتا ہے۔

پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ اس کیس کے جیل ٹرائل کی وجہ سکیورٹی خدشات بتائے گئے ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ریکارڈ دیکھ لیں پھر طے کریں کہ کیس کس طرح لے کر چلنا ہے۔ بعدازاں عدالت نے درخواست ضمانت کی سماعت ان کیمرا ہو گی یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ کر لیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج،  عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ

برازیلی انفلوئنسر عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آتشزدگی، بروقت کارروائی سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا

شاباش گرین شرٹس! محسن نقوی کی ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد، سری لنکا کا بھی شکریہ

بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سینچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

ویڈیو

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آئینی ترمیم نے ہوش اڑا دیے، 2 ججز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ نصرت جاوید کے انکشافات

اسلام آباد کے صفا گولڈ مال میں مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے