ٹی ٹوئنٹی کیلئے کونسا کھلاڑی سلیکٹ ہوگا؟ چیف سلیکٹر نے واضح کردیا

منگل 3 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری سلیکشن کمیٹی کے سربراہ شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک اور ٹی ٹوئنٹی کیلئے وہ کھلاڑی منتخب نہیں ہوگا جس کا اسٹرائیک ریٹ 130 یا 135 سے اوپر نہ ہو۔

نجی میڈیا سے گفتگو کے دوران شاہد آفریدی نے بطور چیف سلیکٹر جاب کو مشکل قرار دیا اور کہا کہ مینجمنٹ اور کھلاڑیوں سے ون ٹو ون ملاقات کررہا ہوں، کئی کھلاڑیوں سے رابطے میں ہوں، جاب مشکل ہے کیوں کہ اس کرسی پر بیٹھ کر ہر ایک کو خوش کرنا مشکل کام ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک اور ٹی ٹوئنٹی کیلئے کہہ دیا ہے کہ وہ کھلاڑی منتخب نہیں کیا جائیگا جس کا اسٹرائیک ریٹ 130 یا 135 سے اوپر نہ ہو، ہماری جاب ہے جس کیلئے مختلف چیزیں شیئر کی جارہی ہیں اور اچھی بات یہ ہے کہ ٹیم اور سلیکشن کمیٹی کے درمیان اچھی انڈرسٹینڈنگ پیدا ہورہی ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ کیلئے تیار کی گئی پچز پر بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا ابھی بھی پچز سے مطمئن نہیں ہوں، میں نے گراؤنڈ مین سے کہا تھا کہ مجھے باؤنسی ٹریک چاہیے آپ تیار کرسکتے ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ ہم تیار کرلیں گے۔

عبوری چیف سلیکٹر نے مزید کہا کہ جن چیزوں پر ہم کھیل رہے ہیں اس کا فائدہ نہیں ہے اس میں بولرز کو محنت کر پڑرہی ہے رنز ہورہے ہیں، اگر ہم اپنے گھر میں ہی تیاری نہیں کریں گے تو ہم باہر جاکر جنوبی افریقا اور انگلینڈ کی پچز پر کیا کریں گے، ہمیں مستقبل کو دیکھنا ہے، نئے آنے والے کھلاڑیوں کو دیکھنا ہے لہٰذا کافی ساری چیزیں ڈسکشن میں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالی مشکلات اب تعلیم کی راہ میں رکاوٹ نہیں، پنجاب میں ایک لاکھ سے زیادہ لیپ ٹاپس، ہزاروں اسکالرشپس تقسیم

پاکستان میں نئے صوبوں کا قیام اور ترقی کی راہ میں سیاسی رکاوٹیں

پاکستان کی معاشی کارکردگی کے ششماہی جائزے کے لیے آئی ایم ایف مشن 23 ستمبر کو پاکستان پہنچے گا 

سی فوڈ کی برآمدات میں تاریخی کامیابی، وزارت بحری امور کے امید افزا اعدادوشمار

اے آئی سے دنیا بھر میں ماہرین کی نوکریوں کو خطرہ، گرافک ڈیزائنرز بھی کام چھننے کا رونا رونے لگے

ویڈیو

بھارت کشمیر کی متنازع حیثیت تبدیل نہیں کرسکتا، مسئلہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مؤثر انداز میں اٹھائیں گے، دفتر خارجہ

پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، ارکان پارلیمنٹ پر کیا اثر پڑا؟

جامعہ کراچی کا کامیاب تجربہ، تیل کا وہ خزانہ جو پاکستان کو دولت مند ممالک کی فہرست میں شامل کرسکتا

کالم / تجزیہ

ہرمز سے ینبع تک: پاکستان کی توانائی سلامتی کا نیا نقشہ

مشرق کے لیے بوجھ بنتا انڈیا

میچ ہارنے اور ہمت ہارنے والوں کا فرق