سابق وزیر داخلہ نے نگران وزیر داخلہ کے بیان کو ’حد سے تجاوز‘ قرار دے دیا

منگل 26 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے بیان کو “حد سے تجاوز” قرار دے دیا ہے۔

رانا ثناء اللہ خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سرفراز بگٹی بیان دینے سے پہلے سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا انجام دیکھ لیں۔ نواز شریف کے خلاف سازش کا خمیازہ عوام اور ملک نے بھگتا ہے۔ نواز شریف کے خلاف جھوٹے کیس بنا کر ملک کے ساتھ اور عوام کے ساتھ دشمنی کی گئی۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف پر اللہ تعالیٰ کی رحمت اور نیچے عوام کی فورس ہے۔ سرفراز بگٹی نواز شریف کے بارے میں بیان بازی سے اپنا قد بڑھانے کی کوشش نہ کریں۔ نواز شریف جیلوں اور فورس کا سامنا کرچکے ہیں، نواز شریف کی فکر چھوڑیں اپنے کام پہ توجہ دیں۔

نواز شریف نے ایئرپورٹ سے 21 اکتوبر کو کہاں جانا ہے یہ وزیرِ داخلہ یا وفاق کا فیصلہ نہیں ہوگا یہ عوام کا فیصلہ ہو گا۔ نواز شریف ہمیشہ کی طرح عدالتوں میں قانون کے مطابق تقاضے پورے کریں گے۔

نواز شریف کو عدالت سے ضمانت نہ ملی تو واپسی پر گرفتار کر لیں گے: سرفراز بگٹی

نگران وفاقی وزیرداخلہ سرفرازبگٹی نے کہا ہے کہ ایک ملزم کو جہاز سے گرفتار کرنے کے لیے کوئی بڑی فورس نہیں چاہیے ہوتی، ماضی میں ریاست نے ہمیشہ ماں کا کردار ادا کیا پہلی مرتبہ باپ کا کردار ادا کر رہی ہے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ ایئر پورٹ حساس جگہ ہے وہاں ویسے بھی مجمع کو اجازت نہیں دیں گے۔

نگران وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو عدالت سے ضمانت نہ ملی تو گرفتار کریں گے، میرے خیال میں نواز شریف خود بھی گرفتار ہونا ہی چاہیں گے۔ نواز شریف ماضی میں بھی بیٹی کے ساتھ گرفتار ہونے آئے تھے۔

نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی کی نواز شریف کی گرفتاری پر بیان کے حوالے سے وضاحت

نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ میرے بیان کو سیاق سباق سے ہٹ کر سیاسی رنگ دیا گیا، نگران حکومت کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، یہ بات خوش آئند ہے کہ نواز شریف پاکستان کی سیاست میں واپس آنا چاہتے ہیں۔

وزیر داخلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کے عوام کا ایک بڑا حصہ انہیں خوش آمدید کرنے کی تیاریوں میں مشغول ہے، وطن واپسی پر نواز شریف سے قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ چہ مگوئیوں اور مفروضوں  سے باہر نکل کر معاملات کو حقیقت کے آئینہ سے دیکھنا ہوگا۔  نگران حکومت اپنے مینڈیٹ کے مطابق کام کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوئی ایک اے آئی ماڈل تمام سیکیورٹی خامیاں نہیں پکڑ سکتا، نئی تحقیق

اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرے گی، علی پرویز ملک

فل برائٹ امریکی اسکالرشپ، 85 پاکستانی طلبہ واشنگٹن روانگی کے لیے تیار، اسلام آباد میں الوداعی تقریب

اینڈی برنہم لیبر پارٹی کے نئے سربراہ منتخب، برطانیہ کے اگلے وزیراعظم بننے کی راہ ہموار

آزاد کشمیر احتجاج، بلاول بھٹو نے معاملے کے حل کے لیے ٹروتھ اینڈ مفاہمتی کمیشن کی تجویز دے دی

ویڈیو

سہیل آفریدی کی پولیس، غنڈہ راج عروج پر، کابینہ میں ردوبدل حقیقت یا پروپیگنڈا؟ عوام پر پیٹرول بم گرنے کو تیار

چین سے 3گنا زیادہ قیمت پر گیس کی خریداری، اسلام آباد بمقابلہ پنجاب، گندم اور آٹا عوام کی پہنچ سے باہر، مہنگائی ایران جنگ پر نہ ڈالیں

’کاروبار میں آسانی‘ کی 558 اصلاحات پر پیشرفت، 468 ارب روپے سے زائد بچت متوقع، وزیراعظم

کالم / تجزیہ

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون