سری لنکن کرکٹر ’دانشکا گونا تھیلاکا‘ ریپ الزامات سے بری

جمعرات 28 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سری لنکا کے کرکٹر دانشکا گونا تھیلاکا ریپ الزامات سے بری ہو گئے۔

کرکٹر دانشکا گونا تھیلاکا کے خلاف ریپ کیس کی سماعت آسٹریلیا کے شہر سڈنی کی عدالت میں ہوئی اور عدالت نے انہیں تمام الزامات سے بری الزمہ قرار دے دیا۔

ریپ کیس کے حوالے سے درخواست گزار خاتون کرکٹر دانشکا گونا تھیلاکا پر رضامندی کے بغیر جنسی مراسم قائم کرنے کا الزام ثابت نہیں کر سکیں۔

عدالت نے دانشکا گونا تھیلاکا کو سچا قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ درخواست گزار نے جان بوجھ کر جھوٹے الزامات لگائے

عدالت نے ان کو 3الزامات سے پہلے ہی بری کردیا تھا اور اب آخری الزام سے بھی بری کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ دانشکا گونا تھیلاکا نے 8 ٹیسٹ میچز سمیت 100 سے زیادہ بین الاقوامی میچوں میں سری لنکا کی نمائندگی کی ہے، ان کی گرفتاری کے بعد ان کو سری لنکا کرکٹ بوڑڈ نے معطل کر دیا تھا۔

اپنے حق میں فیصلہ آنے کے بعد دانشکا گونا تھیلاکا نے کہا کہ یہ فیصلہ ’سب کچھ کہتا ہے‘ اور اس سے ان کی ساکھ بحال ہو گئی ہے۔

انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا’ میں خوش ہوں کہ میری زندگی دوبارہ معمول پر آ گئی ہے اور واپس جا کر کرکٹ کھیلنے کا انتظار مشکل ہو رہا ہے‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قدیم ترین دوا ’اسپرین‘ کینسر کا خطرہ کم کرتی ہے، نئی تحقیق

پی ٹی سی ایل گروپ نے 2026 کی پہلی سہ ماہی میں 3.1 ارب روپے منافع حاصل کر لیا

آصف زرداری خیریت سے ہیں، سلیم مانڈوی والا نے سوشل میڈیا پر زیرگردش خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا

ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدت صدارت میں مالیاتی منڈیوں پر انسائیڈر ٹریڈنگ کے سائے، واشنگٹن میں کھلبلی

عالمی بحران کے باوجود ادویات کی قلت کا خطرہ نہیں، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات، کوئٹہ کے شہری کیا کہتے ہیں؟

جنگ بندی ختم ہونے میں چند گھنٹے باقی، کچھ بڑا ہونے والا ہے، ٹرمپ کی ایرانی قیادت سے ملنے کی خواہش

لائیوٹرمپ ایران سے معاہدے کے لیے پُرامید، پاکستان کی جنگ بندی میں توسیع کی اپیل، سعودی عرب اسلام آباد کی امن کوششوں کا حامی

کالم / تجزیہ

علامہ اقبال اور پاکستان پوسٹ

اسرائیل کا مسئلہ کیا ہے؟

ایک اور ایک گیارہ سے نو دو گیارہ