ورلڈ کپ 2023: بھارت پاکستانی صحافیوں کو ویزے جاری کرنے سے گریزاں

جمعرات 28 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان ٹیم کے اسکواڈ کو غیرمعمولی تاخیر سے ویزے جاری کرنے کے بعد انڈیا اب اس میگا ایونٹ کی کوریج کے لیے آئی سی سی کی جانب سے نامزد کیے گئے پاکستانی صحافیوں کو بھی ویزے جاری کرنے سے کترا رہا ہے اور بلاوجہ کے تاخیری حربوں کا استعمال کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انڈیا نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ویزوں کے اجراء کے معاملے پرجس رویے کا مظاہرہ کیا، اب ویسا ہی پاکستان کے صحافیوں کے ساتھ برتاؤ کیا جا رہا ہے، ورلڈ کپ کا آغاز ہونے کو ہے اور انڈین ہائی کمیشن نے تاحال ویزہ پالیسی جاری نہیں کی ہے۔

انڈیا کی ہٹ دھرمی اور اس نامناسب رویے کے پیش نظر دفتر خارجہ نے انڈیا کی جانب سے پاکستانی صحافیوں کو ویزے نہ جاری کرنے کا معاملہ بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے دفتر خارجہ نے آئی سی سی کی ایکریڈیٹیشن رکھنے والے پاکستانی صحافیوں کی فہرستیں مرتب کرنا شروع کر دی ہیں۔

واضح رہے پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو حیدر آباد میں نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی۔ پاکستانی کھلاڑی بھارت کے شہر حیدرآباد میں موجود ہیں، پاکستانی ٹیم اپنا پہلا وارم اپ میچ کل نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp