کرکٹ ورلڈ کپ: بھارت کی جانب سے ویزوں میں تاخیر، پی سی بی کا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے رابطہ

ہفتہ 23 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت میں 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو بھارت نے تاحال ویزے جاری نہیں کیے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے رابطہ کیا ہے کہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ویزے جاری کروائے جائیں۔

پی سی بی کے مطابق پاکستان ٹیم نے 27 ستمبر کو بھارت جانا ہے لیکن تاحال ویزے جاری نہیں کیے گئے۔ ویزوں کی تاخیر کے باعث پاکستان ٹیم کا بھارت روانگی کا شیڈول متاثر ہوچکا ہے۔ پاکستان ٹیم نے 25 ستمبر کو براستہ دبئی بھارت روانہ ہونا تھا۔

ہمیشہ کی طرح بھارت اس بار بھی پاکستان کے خلاف ’کھیل میں سیاست‘ کرنے لگا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک طرف پاکستانی کھلاڑی اور آفیشلز بھارت روانگی کے لیے ویزوں کے منتظر ہیں تو دوسری جانب بھارت نے پاکستانی کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ویزے سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط کردیے ہیں جس کے باعث ان کے ویزے تاخیر کا شکار ہو گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن نے تاحال پاکستان کرکٹ ٹیم اور آفیشلز کے ویزے جاری نہیں کیے کیونکہ بھارتی ہائی کمیشن ان کی سیکیورٹی کلیئرنس کا منتظر ہے، دہلی سے ہوم افیئرز سے سیکیورٹی کلیرئینس کے بعد ہی ویزے جاری کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ سے قبل حیدرآباد میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچز کھیلے گی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈ کپ کا وارم اپ میچ 29 ستمبر کو حیدر آباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا تاہم سیکیورٹی خدشات کے باعث میچ بغیر تماشائیوں اور بند دروازوں کے پیچھے کھیلا جائے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدرآباد سٹی پولیس نے 29 ستمبر کو ہونے والے میچ کے میزبان حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن (HCA) کو مناسب سیکیورٹی فراہم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

امریکی سینیٹر کوری بُوکر کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اہم قرار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘